تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 97 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 97

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1982ء۔۔۔خدا کی طرف سے ترقیات تو عطا ہوتی ہیں لیکن جوتو میں ان ترقیات کا شکر ادا نہیں کرتیں، وہی دن ان کے لئے راتوں میں تبدیل ہو جایا کرتے ہیں۔اور قوموں کی تاریخ کا خلاصہ یہی ہے کہ کبھی وہ عروج حاصل کر رہی ہیں کبھی زوال پذیر ہو رہی ہیں۔لیکن دنیا میں تو یہ ایک طبعی نظام کے طور پر نہیں ملتا ہے کہ لازم روشنی کے بعد اندھیرے میں آنا ہے۔مگر قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ روشنیاں ، جو ہم مذہبی قوموں کو عطا کیا کرتے ہیں، ان کے بعد اندھیر الازم نہیں ہے۔ہو سکتا ہے اور یہ ایک حد تک تمہارے اپنے اختیار میں ہے کہ ان روشنیوں کا زمانہ لمبا کرلو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ (الرعد : 12) کہ خدا تعالیٰ نے ایک تقدیر بنادی ہے۔یہ مبرم تقدیر ہے، جوئل نہیں سکتی۔لا یغیر ما بقوم، جو نعمتیں کسی قوم کو عطا فرماتا ہے، ان کو پھر تبدیل نہیں کیا کرتا۔حتى يغيروا ما بانفسهم، یہاں تک کہ وہ خود تبدیل ہونے لگتے ہیں۔خود بلانے لگتے ہیں ، تباہی کو اور ہلاکت کو اور تنزل کو۔اس وقت خدا کی ایک اور تقدیر ظاہر ہوتی ہے اور ان کے اعمال کا نتیجہ ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔فرماتا ہے:۔وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ پھر جب اللہ یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ اس قوم کو برائی میں مبتلاء کیا جائے گا۔لا مرد له، اس فیصلہ کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔یہ بھی اندھیرے ہوتے ہیں، جو خدا کی عطا کردہ روشنیوں کے بعد آتے ہیں۔لیکن ان اندھیروں میں بندوں کا دخل ہے۔وہ کوئی ایسا نظام نہیں ہے، جو ٹالا نہیں جاسکتا۔اس کے برعکس کچھ ایسے اندھیرے ہیں، جو روشنیوں کے نتیجہ میں از خود پیدا ہو جاتے ہیں۔ان کا بھی قرآن کریم میں بلکہ اسی آیت میں ذکر ہے۔وہ اندھیرے ہیں، ترقی کے نتیجہ میں حسد کی پیداوار۔اور وہ اندھیرے مومن کی خوشی کی تقریب کے ساتھ ساتھ لازما چلتے ہیں۔وہ خدا کی طرف سے عائد کردہ اندھیرے نہیں ہیں۔بلکہ خدا کے دشمنوں کی طرف سے عائد کردہ اندھیرے ہیں۔چنانچہ فرمایا :- وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّقْتُتِ فِي الْعُقَدِ کہ ان اندھیروں سے مراد یہ ہے کہ جب تم خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے آگے بڑھو گے اور اس کی تبدیلیوں کے نظام میں ہر خیر سے کوئی برکت پانے لگو گے لیکن ہر شر سے محفوظ رہو گے تو اس کے 97