تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 91
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1982ء قوم کی قوم کے دل اسلام کی طرف مائل ہو جانا معمولی بات نہیں خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1982ء حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ وو میں سب سے پہلے تو اس بات پر معذرت خواہ ہوں کہ مجھے اس علیحدہ جگہ کا علم نہ تھا ، جس کی وجہ سے اندر بیٹھا رہا۔پہلے سے اگر اس کا علم ہوتا تو اکثر وقت یہیں گزارتا“۔اس موقع پر حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی دعاؤں، جماعت کے خلوص اور جماعت کی گریہ وزاری کو اس طرح قبول فرمایا ہے کہ ہمارے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔جو کچھ ہوا، بظاہر بالکل ناممکن نظر آتا تھا۔اور انسان کے بس کی بات ہے ہی نہیں۔پتہ نہیں ہو کیسے گیا! اور ہم نے اپنی آنکھوں سے یہ سب کچھ ہوتا ہوا دیکھا۔قوم کی قوم کے دل اسلام کی طرف مائل ہو جانا معمولی بات نہیں، انسان کے بس کا روگ نہیں۔محض اللہ تعالیٰ کے کام ہیں۔حضور نے فرمایا:۔یوں تو ایسے نظارے ہر جگہ دیکھنے میں آئے۔لیکن خاص طور پر سپین کے واقعات تو بڑے عجیب ہیں۔سپین کے لوگوں میں جو تبدیلی دیکھی گئی ہے، ان کو تو یورپین دماغ بھی نہیں سمجھ سکتا کہ ہو کیا گیا ہے؟“ حضور نے بتایا کہ جس علاقے میں ہم گئے، وہاں کی آبادی کیتھولک ہے۔یہ اپنے مذہب کے بارے میں بڑے سخت ہیں اور چند سال قبل کسی دوسرے فرقے کو بھی یہاں آزادی نہیں تھی۔یہاں کسی دوسرے فرقہ کا گر جا نہیں تھا۔اور ابھی بھی اس علاقہ میں کوئی دوسرا گر جا نہیں تھا۔مذہبی لحاظ سے اس ملک کی یہ حالت تھی۔اور سیاسی لحاظ سے یہاں تیزی سے اشتراکیت پھیل رہی تھی۔جس کے نتیجہ میں وہ مذہب سے بالکل ہی دور ہورہے تھے اور مذہب کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے تھے۔اور جہاں تک اسلام کا تعلق دونوں اسلام کے دشمن ہیں۔ان وجوہ کی بنا پر یہ خیال تھا کہ مقامی لوگ ہماری اس مسجد میں دلچسپی نہیں لیں بناپر یہ تھا کہ مجدمیں وی گے۔بالیں گے تو مخالفانہ لیں گئے۔91