تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 423 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 423

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 03 اپریل 1983ء تحریک جدید کے مالی و دیگر مطالبات سے متعلق متفرق ہدایات وو ارشادات فرمودہ 103 اپریل 1983ء بر موقع مجلس شوریٰ میں نے کئی دفعہ دیکھا ہے، الفضل میں تحریک جدید کی طرف سے بعض مطالبات پر خصوصی توجہ دلائی جاتی ہے۔پس Categorically یہ کہ دینا کہ مطالبات کو بھلا دیا گیا ہے، یہ درست نہیں ہے۔لیکن آئندہ بھی خاص پروگرام کے تابع ان کی یاد دہانی ہوتی رہنی چاہئے اور جماعتوں کو بھی پروگرام جانا چاہئے کہ وہ اپنے اجلاسات میں ماہانہ تقریروں میں کبھی بھی ان مطالبات کے بعض حصوں کو نمایاں طور پر پیش کیا کریں۔میرا مطلب یہ ہے کہ اس کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی کام لیں۔واقفین عارضی کے سپر د بھی کچھ کریں۔اکٹھا ایک طرف سے زور دیا جائے تو دماغ Confuse ہو جاتا ہے۔وہ سارے کام کر بھی نہیں سکتا۔چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے کوئی کسی تحریک کی طرف سے آجائیں، کوئی کسی ذریعہ سے سامنے آجائے تو حالات انشاء اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گئے۔33 میں نے ایک دفعہ پہلے بھی بیان کیا تھا اور کسی خطبہ میں بھی وجہ بیان کی تھی۔اصل وجہ یہ ہے کہ پہلے بیرون ملک معیار قربانی کم تھا اور اب اس کمی کو پوار کرنا شروع کر رہے ہیں۔اور ابھی بھی انہوں نے پاکستان کی قربانی کے معیار کے مطابق تحریک جدید کے چندہ میں قربانی نہیں دی۔کیونکہ جب پچھلی دفعہ میں نے توجہ دلائی تو اس وقت بیرون پاکستان 11,00,000 کا بجٹ تھا اور اندرون پاکستان 20,00,000 کا تھا۔اور واقعہ ہے کہ اندرون پاکستان اور بیرون پاکستان کوئی دو ملک تو نہیں ہیں، جو برابر کے ملک ہوں۔ایک اندرون پاکستان اور ایک بیرون پاکستان یہ تو محاورہ میں باتیں آگئی ہیں ورنہ اعداد و شمار کے معاملات تو اس طرح حل نہیں ہوں گے کہ اندرون پاکستان ایک تکڑی میں اور بیرون پاکستان دوسری تکڑی میں۔بیرون پاکستان بڑی وسیع دنیا ہے اور اس میں بہت سے ممالک ہیں۔ان میں جماعتیں ہیں، اس لئے برابری کا معاملہ تو ہو ہی نہیں سکتا، سوائے اس کے کہ اعداد و شمار سے ثابت کیا جائے کہ پاکستان کی جماعت کی کل تعداد بیرون پاکستان کی ساری جماعتوں کی تعداد کے برابر ہے۔تب جا کر نہیں یہ حسابی سوال پیدا ہوں گے۔423