تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 357 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 357

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم ارشادات فرموده 30 دسمبر 1982ء دنیا میں تبلیغ کے تقاضے ہیں، لٹریچر کے تقاضے ہیں، ریڈیو سٹیشن قائم کرتے ہیں، پریس قائم کرتے ہیں۔بے انتہا ایسے کام ہیں، جن کو جب آپ فیصلہ کریں گے ، یہ یا وہ تو اس کو چھوڑ دیں گے اور ان کو لے لیں گے۔اس لئے کچھ درمیانی درمیانی راہ اختیار کرنی پڑے گی۔بہر حال دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے کچھ اور حالتیں بھی بہتر ہونے والی ہیں، اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔دعا کریں کہ ہم میں جو تمنا کیں ہیں اپنے شہر کو اچھا بنانے کی ، خدا تعالیٰ ایسے حالات پیدا فرمائے کہ ہماری وہ تمنا ئیں پوری ہو جائیں“۔وو یہ نوٹ کریں جی۔اب تو تحریک پر ہی آئے گی ذمہ داری تنفیذ کی ساری“۔( غیر مطبوعہ، ٹرانسکر پشن ) 357