تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 303 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 303

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ امریکہ 1976ء ہم دنیا کو پھر خدا تعالیٰ کی طرف واپس لانا چاہتے ہیں ارشادات فرموده دوران دورہ امریکہ 1976ء 02 اگست ، ڈیٹن ڈیٹن ڈیلی نیوز کی نمائندہ نے ملاقات کے دوران حضور سے مندرجہ ذیل سوالات کئے اور حضور نے ان کے جواب دیئے۔انہوں نے پہلا سوال یہ کیا کہ آپ کے امریکہ تشریف لانے اور یہاں کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کا مقصد کیا ہے؟ حضور نے جواب میں فرمایا:۔میں یہاں جماعت احمدیہ کے افراد اور دوسرے امریکی باشندوں سے ملنے آیا ہوں۔اور بالخصوص امریکہ کے رہنے والوں کو یہ بتانے آیا ہوں کہ ان کے مسائل کا حل اسلام کی نہایت ہی پیاری اور دل موہ لینے والی تعلیم پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔انہوں نے دریافت کیا، کیا آپ کا مقصد اہل امریکہ کو مسلمان بنانا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔وو ہم اہل امریکہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کو مسلمانوں بنانا چاہتے ہیں۔لیکن ہماری جماعت ایک پر امن اور قانون کی سختی کے ساتھ پابندی کرنے والی جماعت ہے۔ہم پر امن تبلیغ کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان کو اسلام کا حلقہ بگوش بنانا چاہتے ہیں“۔حضور نے مزید فرمایا:۔میں نفرت اور حقارت کا قائل نہیں ہوں۔اور نہ میرے دل میں کسی کے خلاف دشمنی کا جذبہ ہے۔نہ میں کسی کا دشمن ہوں اور نہ کسی کو اپنا دشمن سمجھتا ہوں۔میں باہمی محبت والفت پر یقین رکھتا ہوں اور محبت و پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ تمام بنی نوع انسان تک اسلام کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔اور انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی حقیقی فلاح صرف اور صرف اسلام کے ساتھ وابستہ ہے“۔303