تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 211
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اکتوبر 1975ء اس امر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔” یہ پندرہ سال، جن کے اوائل میں سے ہم گزر رہے ہیں، میرے اندازے کے مطابق غلبہ اسلام کی صدی کے لئے تیاری کے سال ہیں۔جماعت احمدیہ کی پہلی صدی (جس کے پورا ہونے میں پندرہ سال رہ گئے ہیں۔) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی سے مشابہت رکھتی ہے۔ملکی زندگی میں مسلمانوں اور اسلام کی مخالفت آہستہ آہستہ بڑھتی ہی چلی گئی تھی۔جو لوگ اس دور میں خدائے واحد پر ایمان لائے تھے اور جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا، انہیں پے در پے تکالیف پہنچائی گئی تھیں۔اور ان کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا گیا تھا۔اسی طرح میرے خیال میں اگلے پندرہ سال میں جو جماعت احمدیہ کی پہلی صدی کے اختتام کا زمانہ ہے، دنیا ہمیں تکالیف پہنچانے اور مٹانے کی کوشش کرے گی۔لیکن جس طرح مکہ کے ابتدائی مسلمانوں نے بشاشت کے ساتھ تکالیف برداشت کی تھیں، حتی کہ ان کے ننگے جسموں کو پتھروں پر گھسیٹا گیا تھا۔شعب ابی طالب میں محصور کر کے بھوکا اور پیاسا رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔پھر بھی صحابہ نے بشاشت کے ساتھ ان تکالیف کو برداشت کیا تھا، اسی طرح ہنستے اور مسکراتے ہوئے چہروں کے ساتھ ہمیں بھی تکالیف برداشت کرنا پڑیں گی۔جب مکہ میں حق پرستوں کے سینوں پر گرم پتھر رکھے جاتے تھے اور نیچے زمین پر بھی آگ کی طرح پتے پتھر ہوتے تھے، اس حالت میں بھی ان کے منہ سے یہی آواز نکلی تھی کہ اللہ احد کہ اللہ ایک ہے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ اس یقین سے پر تھے کہ فی الحقیقت خدا ہے۔وہ اس یقین سے پر تھے کہ ان کا خدا ساری طاقتوں کا مالک ہے، وہ اس یقین سے پر تھے کہ محمد اپنے دعوے میں صادق ہیں اور خدا کے بچے رسول ہیں، وہ اس یقین سے پر تھے کہ اسلام بہر حال غالب آئے گا اور وہ خودان رحمتوں کے وارث بنیں گے، جن کا وعدہ کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مجھ پر ایمان لانے والوں کو صحابہ کے سے انعام ملیں گے، لیکن انہیں صحابہ کی سی تکالیف بھی برداشت کرنا پڑیں گی۔ہم اس یقین سے لبریز ہیں کہ جو بشارتیں چودہ سو سال سے اس وقت تک دی گئی ہیں اور جو خبریں بطور بشارت حضرت مہدی علیہ السلام کوہلی ہیں، وہ ضرور پوری ہوں گی“۔حضور رحمہ اللہ نے مزید فرمایا:۔”ہماری جماعتی زندگی پر 85 سال گزر چکے ہیں۔جس طرح بتایا گیا تھا، جماعت احمدیہ کی زندگی اسی طرح Unfold ہوئی ہے۔میں دو مثالیں بیان کر دیتا ہوں۔ان میں سے ایک پوری ہو چکی ہے اور دوسری کے پورا ہونے میں ہمیں ذرہ بھر بھی شک نہیں ہے۔پہلی مثال یہ ہے کہ جس دن لینن اور اس کے 211