تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 635
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فروری 1980ء سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے افراد میں ایک انقلاب عظیم بپا ہو خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فروری 1980ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا:۔وَسِعُ مَكَانَكَ اور اس کے جلوے ہم ہر وقت ، ہر جگہ دیکھتے ہیں۔آج یہ مکان، اللہ کا گھر اللہ کے بندوں کے لئے تنگ نظر آتا ہے، اس میں بھی وسعت پیدا ہونی چاہیے۔اور جوں جوں اجتماع بڑا ہو جائے ، لاؤڈ سپیکر کی زیادہ ضرورت پڑ گئی۔اور لاؤڈ سپیکر نے عادت ڈال دی، آہستہ بولنے کی۔اور لاؤڈ سپیکر نے مطالبہ کیا منتظمین سے کہ وہ لاؤڈ سپیکر کا نظام بہتر بنا ئیں ، ورنہ لوگوں کو تکلیف ہوگی۔اب مجھے کچھ پر یہ نہیں کہ میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے یا نہیں؟ ( سب جگہ آواز پہنچنے کی آواز دی گئی۔فرمایا ) خدا کرے، پہنچتی رہے۔رات کو نماز کے وقت لاؤڈ سپیکر خراب ہو گیا تھا۔صدسالہ جوبلی کا منصوبہ جب بنا، میں اس وقت سے کہہ رہا ہوں جماعت کو کہ ہماری زندگی کی آئندہ صدی، دوسری صدی جو ہے، وہ غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اور اس کے لئے ہمیں تیاری کرنی چاہیے۔چند سال پہلے کی بات ہے، اس وقت پندرہ سال کچھ مہینے رہتے تھے، اس صدی کے شروع ہونے میں، جس کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں۔کئی سال گزر گئے ہیں اور اب قریباً نو سال باقی رہ گئے ہیں، اس صدی کے شروع ہونے میں، جو میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس کے لئے جماعت نے فراخ دلی سے مالی وعدے کئے۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ذہین نوجوان دینے شروع کئے۔بچے دینے شروع کئے ، جو جامعہ احمدیہ میں پڑھتے ہیں۔بڑے ذہین ہیں، مخلص ہیں، بہت اچھی وہاں نئی پود نکل رہی ہے۔ضرورت تھی ہمیں اس کے لئے۔اللہ تعالیٰ نے اس استقبال کے لئے جو ابتدائی کام تھے، بہت سی سہولتیں مہیا کر دیں اور بہت سے کام شروع ہو گئے۔سویڈن میں مسجد بنانے کا پروگرام اسی منصوبہ کے ماتحت تھا۔گوٹن برگ میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر بڑی اچھی مسجد بن گئی اور اس کے نتیجہ میں وہاں اسلام میں، احمدیت میں لوگ پہلے کی نسبت بہت 635