تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 611
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم وو ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء بر موقع جلسہ سالانہ میں کوشش کر رہا ہوں، اللہ تعالیٰ توفیق دے، پوری دیانتداری کے ساتھ اور اس کی اہمیت کے مطابق اپنی ذمہ داری کو نباہوں۔آپ دوست بھی دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے پوری صحت دے اور اپنے فضل سے جو میرے دل میں یہ خواہش ہے کہ ایسی باتیں میرے منہ سے نکلیں، جو دنیائے اسلام کے لئے مفید ہوں اور آپ کے دلوں پر اثر کرنے والی ہوں اور آپ کو عمل پر ابھارنے والی ہوں، وہ خواہش خدا تعالیٰ پوری کرے۔ستائیس تاریخ کی جو تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نائب خليفة ہے، اس کا عنوان ہمیشہ ہی یہ ہوتا ہے۔ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی کرتا اللہ تعالی سال بھر جو جماعت احمدیہ پر بے شمار فضل اور رحمتیں کرتا ہے، اس کا ہم مختصر اذ کر کرتے ہیں۔پورا تو نہیں کر سکتے۔کیونکہ کوئی ساعت بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے خالی نہیں۔اور خدا تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے پیار کے رنگ میں اور اسلام کو مضبوط کرنے کے رنگ میں اور دنیا میں ایک انقلاب عظیم اسلام کے حق میں پیدا کرنے کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں، وہ تو بے حد و شمار ہیں۔ان کو تو تھوڑے سے وقت میں بند نہیں کیا جاسکتا۔انسان اپنی سمجھ کے مطابق بعض فضلوں کا انتخاب کرتا اور انہی کا ذکر کرتا ہے۔ہر سال رسائل اور کتب، جو شائع ہوتی ہیں، نئی یا پرانی اہم کتب، ان کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے، جماعت کو۔ایک کتاب جو ہے، وہ محض کاغذوں کا اور جو سیاہی سے کچھ لکیر میں گھسیٹی جاتی ہیں، اس کا نام تو نہیں۔کتاب تو اس کا نام ہے کہ اس کے اندر بعض انسان، جو حقائق کا ئنات ہیں، ان میں سے بعض کو نے کے اس رنگ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ پڑھنے والا انہیں سمجھ سکے، ان سے فائدہ اٹھا سکے۔یہی حال اصولاً ہمارے روز نامچوں اور ہفتہ واروں اور جو ماہوار رسالے ہیں، کچھ ان کا ہونا چاہیے۔اس کی طرف شاید پوری توجہ نہیں کی جارہی یا موجودہ حالات میں اتنے اور ایسے آدمی نہیں مل رہے، جو ہماری زندگی کے مطابق ہماری ذمہ داریوں کے مطابق مضامین لکھ سکیں۔611