تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 961
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1982ء ہے۔ساری دنیا کے دہریہ، جماعت احمدیہ کو آکر یہ کہیں کہ خدا نہیں تو جماعت کا یہ جواب ہوگا، تم بدقسمت ہو تمہیں پتہ نہیں۔تمہارا مشاہدہ نہیں کہ خدا کسے کہتے ہیں؟ اس لئے تم خدا کا انکار کر رہے ہو لیکن ہمارا تو دن رات کا مشاہدہ ہے۔تکلیف کے وقت خدا ہماری مددکو آتا ہے۔مسائل حل کرنے ہوں تو فرشتوں کا نزول ہو جاتا ہے۔دکھ ہو تو اس کی پیاری آواز ہماری روح کی گہرائیوں تک لذت اور سرور پیدا کر جاتی ہے۔جب افکار اپنی انتہا کو پہنچے ہوئے ہوتے ہیں، ایک کلمہ ساری فکروں کو دور کر کے ہمیں میٹھی اور امن کی نیند سلا دیتا ہے۔جب چاروں طرف دنیا ہمارے لئے اندھیرے کے سامان پیدا کر دیتی ہے، اس وقت خدا تعالیٰ کی روشنی ہمارے گوشے گوشے میں نور پیدا کر کے اسے منور کر دیتی ہے۔ہماری زندگی کا وہ کون سا حصہ ، وہ کون سا شعبہ ہے، جہاں ہمیں اللہ تعالیٰ کے نور کے جلوے نظر نہیں آرہے۔لیکن اللہ تعالیٰ صرف ہمارا رب تو نہیں۔اللہ تو رب العالمین ہے۔اللہ نے تو كافة للناس یعنی تمام لوگوں کے لئے یہ تمام منصوبہ بنایا تھا۔اور کافة للناس لا پرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ایسی خطرناک ہلاکت کی طرف جا رہے ہیں کہ جس کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایسی خطرناک ہلاکت کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ نقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا ہے۔اور یہ اس وقت کی بات ہے، جس وقت ابھی یہ ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم اور Other Sophisticated Weapons بنے بھی نہیں تھے۔انسان کے دماغ میں بھی ان مہلک ہتھیاروں کا تصور نہیں آیا تھا۔اس وقت آپ نے لکھا ہے کہ ایسی ہلاکت ہوگی کہ وہ خطہ ہائے ارض سے زندگی ختم کر دے گی۔انسان ہی نہیں، جانور کی زندگی ہی نہیں بلکہ کیڑے مکوڑے بھی ختم ہو جائیں گے۔نباتات میں بھی ایک زندگی ہے، وہ بھی ختم ہو جائے گی۔ہر نقطہ نگاہ سے ایک مردہ خطہ بن جائے گا۔اس قسم کی ہلاکت ہو گی۔اس طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔شراب کی مستی اور دنیوی لذات کی مستیوں میں بے فکر ہلاکت کی طرف قدم بھی اٹھائے جارہے ہیں۔پس کوئی ہاتھ تو ہونا چاہئے ، جو ان کے سامنے اس طرح آکے کھڑے ہو جائے اور کہے تم نے آگے نہیں جانا، آگے ہلاکت کا گڑھا ہے۔وہ باز و جوان کو بچانے کے لئے ان کے سامنے آسکتا ہے، وہ ،، صرف جماعت احمدیہ کا بازو ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے، جہاں تک دنیا اور نوع انسانی کا تعلق ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1982ء) 961