تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 955 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 955

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1982ء ان کو کہا کرتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہ he was a great leveller آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر اونچے نیچے کو برابر کرنے والے تھے۔ہر نیچے کو اٹھا کر اونچے کو ذرا سبق کے ساتھ ایک level ( سطح) کے اوپر کھڑا کر دیا۔عجیب عظمت ہے۔اپنے گھر کی بیٹی ، اس گھر کی تمام عزتوں والی، اپنے آزاد غلام کے ساتھ بیاہ دی۔اگر یہیں معاملہ ختم ہو جاتا تو عیسائیوں نے کہنا تھا تھی گھر کی لیکن گھر میں ایسی لڑکیاں بھی تو ہوتی ہیں، نہ عقل، نہ شکل، نیم پاگل سی کوئی ایسی ہی ہوگی ، جس کی شادی کر دی۔یہی اعتراض کرتے رہتے۔پھر اس کی وہاں نہیں نبھ سکی۔طلاق ہوئی تو اپنے ساتھ شادی کر لی، دنیا کو بتانے کے لئے کہ اس میں ساری وہ خوبیاں تھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی بن سکے۔ان ساری خوبیوں کے ساتھ اسے اپنے غلام کے ساتھ بیاہ دیا تھا۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1982ء) 955