تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 926
اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم میں سے نکل بھی نہیں رہے۔یہ مصیبت ہے۔اور جو راضی بھی ہو ، پسند بھی کرے اور مطمئن بھی ہو ، اس کے لئے نجات کا حاصل کرنا بڑا مشکل ہے۔لیکن جو راضی ہو، پسند کرے لیکن غیر مطمئن ہو، اس کے لئے نجات حاصل کرنا نسبتاً بہت آسان ہے۔جو حیاۃ الدنیا ہے، یعنی صرف دنیوی زندگی۔جس کے ساتھ حیات آخرت کی نعماء اور حسنات شامل نہیں ، خالص اس دنیا کی جو زندگی ہے، جو شخص اس پر نہ راضی ہوتا ہے، نہ اطمینان حاصل کر سکتا ہے، وہ تو نجات یافتہ ہے۔وہ نجات پاسکتا ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری آیات سے غفلت کرنے والے دراصل ان کی حقیقت نہیں جانتے۔اس میں بڑا عجیب مضمون بیان ہوا ہے۔اس میں یہ نہیں کہا کہ میری ہدایت ، جو میں نے بھیجی ہے، انسان کی طرف ، اس سے غافل ہیں۔کہا یہ ہے کہ جو میری آیات ظاہر ہورہی ہیں، دنیا میں ، ان سے غافل ہیں۔اور آیات میں یہ ساری مادی اشیاء اور ان کے اندر جو خوبی اور صفات اور جو قوت خدمت انسان خدا تعالیٰ نے ان کے اندر پیدا کی ہے، شامل ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان سب چیزوں کو آیات کہا ہے۔تو یہ کہا کہ میری آیات کو پسند بھی کرتے ہیں، آیات کو زندگی بنالیا ناں تحقیق کی ، ایجادیں کیں ، آرام اور سہولت کی زندگی گھروں میں پیدا کر دی، اسے پسند بھی کرتے ہیں، میری آیات کو پسند بھی کرتے ہیں، جس طور پر پسند کرتے ہیں، بایں ہمہ اس سے مطمئن بھی نہیں۔اس لئے کہ آیات کی حقیقت جو ہے، اس سے غافل ہیں۔کیونکہ ساری چیزیں، جنہیں قرآن کریم نے آیات اللہ کہا ہے، خواہ وہ تعلیم کے لحاظ سے آیات ہوں، خواہ وہ خدا تعالیٰ کے نشانات اور بشارتوں کے لحاظ سے آیات ہوں، خواہ وہ مادی دنیا میں اس کائنات میں خدا تعالیٰ کی صفات کے جو جلوے ظاہر ہورہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں آیات کہا ہے، وہ ہوں۔یہ سارے پوائنٹر (pointer ) ہیں، وہ لگا ہوا ہوتا ہے ناں، نشان کہ یہ فلاں جگہ رستہ جاتا ہے ) جو ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی ذات قادر وتوانا ہے۔اس کے نور اور حسن کے سرچشمہ کی طرف اور خدائے واحد و یگانہ کی طرف یہ سارے پوائنٹر ہیں۔تو جو پوائنٹر ہیں، جن کو آیات دنیوی کہا گیا ہے، ان سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔اس لئے کہ خدا نے کہا تھا کہ میں نے فائدہ کے لئے پیدا کئے ہیں۔اور جس خدا نے یہ کہا تھا کہ تمہارے فائدہ کے لئے ہم نے اس کا ئنات کو پیدا کیا ، اس خدا سے غافل بھی ہیں۔هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ أُولَيْكَ مَأْوُونَهُمُ النَّارُ (یونس: 8,9) اللہ محفوظ رکھے۔926