تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 925 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 925

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981ء وو صد سالہ احمد یہ جو بلی تعلیمی منصوبہ اور اس کی افادیت خطاب فرمودہ 105 اپریل 1981ء برموقع مجلس شوریٰ یہ جو ہے تعلیمی منصو بہ صد سالہ جو بلی، اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بھی برکت ڈالی اور اس طرف توجہ پیدا ہوئی اور اس کی وجہ سے ہمارے بچوں میں جو سکول میں پڑھنے والے اور کالج میں پڑھنے والے ہیں، ان کے ذہنوں میں ایک بڑا انقلاب آیا ہے۔ہر ایک میں نہیں لیکن بہتوں میں تبدیلی پیدا ہوئی۔بہت سارے ایسے بچے، جو بڑے ذہین تھے اور پڑھائی کی طرف توجہ نہیں کر رہے تھے ، وہ توجہ کرنے لگ گئے۔پہلی جماعت سے بچے بچیاں مجھے لکھتی ہیں، ہم اپنی کلاس میں فرسٹ آگئے اور بڑے جوش میں ہیں۔اور دوسری، تیسری جماعت کا بچہ بعض دفعہ لکھتا ہے، ممکن ہے ، ماں باپ کے کہنے پر ہی یہ لکھتا ہو، لیکن بہر حال اس کا دماغ اس طرف چل پڑا ہے کہ ہم ڈاکٹر سلام سے بھی آگے نکلنے کی توفیق پائیں گے، دعا کریں، ہمارے لئے۔آپ بھی دعا کریں۔ڈاکٹر سلام جماعت احمدیہ میں حصول علم کی انتہا تو نہیں۔خدا تعالیٰ کے علوم کے خزانے وہاں آکے ختم تو نہیں ہو گئے۔خدا تعالیٰ تو بحر ذخار ہے۔جو ہمارے تصور میں بھی نہیں آسکتا۔اس کے بے انتہا جلوے ظاہر ہورہے ہیں۔قرآن کریم نے یہ کہہ کے انسانوں کے ایک ایسے گروہ کی نشاندہی کی ہے کہ وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَا نُوْا بِهَا وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ (یونس: 08) یعنی دنیا دار ہیں، حیات دنیا کو پسند کرتے ہیں اور مطمئن ہو گئے ہیں۔یہ بڑا عجیب فقرہ ہے۔یہ دو مختلف چیزیں ہیں۔وَرَضُوا بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَتُوا بِهَا میں دو بہت وسیع اور مختلف مضمون بیان ہوئے ہیں۔ایک تو یہ کہ پسند کرتے ہیں۔میں جب انگلستان میں پڑھا کرتا تھا، اس وقت بھی اور جب میں دورہ پر جاتا ہوں، اس وقت بھی کہتا رہتا ہوں کہ یورپ جو ہے، وَرَضُوا بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا کے ماتحت ہے لیکن وَاطْمَا نُوا بِهَا نہیں ہے۔یعنی دنیا کی زندگی سے، جو ان کی ہے، اس سے مطمئن نہیں ہیں۔وہ بڑے غیر مطمئن ہیں لیکن وہ پسند بھی کر رہے ہیں۔وہ گھر 925