تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 923
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اہل یورپ کو پیغام حق پہنچانے کا ایک طریق ارشاد فرمودہ 04 اپریل 1981ء ارشاد فرمودہ 104 اپریل 1981 ء بر موقع مجلس شوری ”ہمارے بہت سے شعبے ہیں۔جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی کے بہت سے شعبے ہیں۔اور سارے شعبے اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ جس کو ہم صحیح اور سچا اور بدعات سے پاک اسلام سمجھتے ہیں، اسے دنیا میں پھیلائیں۔وہ اسلام، جو اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں اتارا ہے۔جو ہمارے رستے میں سب سے بڑی روک ہے۔( یہاں بھی اور وجوہات کی بناپر اور دنیا کے ہر حصے میں۔حصے، حصے کے لحاظ سے وجوہات مختلف ہو جاتی ہیں۔لیکن بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا ملاپ ان سے نہیں ہے۔مثلاً یورپ میں ملاپ اس لئے نہیں کہ وہاں لوگ عیش و عشرت میں پڑے ہوئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ شام کو فارغ ہونے کے بعد جو تھوڑ اسا ہمیں وقت ملتا ہے، وہ شراب خانوں میں گزارنا چاہتے ہیں یا رقص گاہوں میں گزارنا چاہتے ہیں۔اور کہتے ہیں، دین کی باتیں سننے کے لئے ہمارے پاس کوئی وقت نہیں۔ان کے متعلق ہمیں سوچنا چاہئے اور عملاً سوچنا پڑا کہ ان کے کون کون سے وہ اوقات ہیں کہ ان کے اوپر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالے بغیر اور ان کی فطرت میں یا ان کی طبیعت میں ضد پیدا کئے بغیر ہم اپنی بات ان کے سامنے رکھ سکیں۔تو ابھی پچھلے سال اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ دلائی۔جو تھوڑ اسا تجربہ ہوا ، وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بڑا کامیاب رہا ہے کہ جس وقت وہ لوگ سیاحت کے لئے اپنے ملک سے باہر جاتے ہیں، اس وقت ان میں سے لاکھوں شاید ایک کروڑ سے بھی زیادہ سیاح یورپ میں پھر رہا ہوتا ہے۔جس وقت یہ سیاح وہاں باغات دیکھنے جاتے ہیں، مثلا فرانس میں پیرس ہے، دوسرے ملکوں کے بڑے عجیب باغات ہیں، جولوگوں نے بنائے ہوئے ہیں۔وہ وہاں جاتے ہیں، دیکھ رہے ہوتے ہیں یا سپین کے اندر غرناطہ ہے۔اور غرناطہ اور الحمراء کے محل کے ساتھ ہمیں بڑا پیار تھا۔کیونکہ وہ ہمارا ملک رہا ہے، ہم اسے دیکھنے کے لئے گئے ، ہماری یا دیں اس سے وابستہ تھیں۔لیکن سیر و سیاحت کے لئے جانے والے لوگوں کا اور لحاظ سے تعلق ہے۔یہاں کے باغات اور طرز تعمیر کے لحاظ سے ظاہری طور پر بڑی خوبصورتی پائی جاتی ہے۔جس کو دیکھنے کے لئے سیاح پھر رہے ہوتے ہیں اور بڑے غور سے وہاں وہ بات سن لیتے ہیں۔تو ملاپ ان کے ساتھ ہونا چاہئے۔923