تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 912 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 912

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم - پیغام بر موقع جلسه سالانه قادیان سب انشاء اللہ تعالٰی ضرور پورے ہو کر رہیں گے۔اور دنیا کی کوئی طاقت ان وعدوں کے پورا ہونے میں روک نہیں بن سکتی۔اس میں شک نہیں کہ الہی سنت کے مطابق البہی جماعتوں کی مخالفتیں ہوتی ہیں اور آئندہ بھی ہوں گی۔ابتلاؤں اور مصائب کا آنا بھی بہر حال مقدر ہے۔لیکن دنیا خواہ کتنا زور لگا لے، وہ ہماری ترقی میں حائل نہیں ہو سکتی۔احمدیت کے ذریعہ غلبہ اسلام کا الہی وعدہ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور پورا ہو کر رہے گا۔مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم استقلال اور استقامت کے ساتھ ہر قسم کی قربانیاں اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرتے چلے جائیں۔کیونکہ قربانیوں کے بعد ہی وقت موعود کا آنا مقدر ہے۔جیسا کہ (حضرت) اقدس۔ناقل ) فرماتے ہیں:۔۔۔۔یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو، جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف اس کی شاخیں نکلیں گی اور یہ ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ، جو خدا کی بات پر ایمان رکھے۔اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے۔کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے۔تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعویٰ بیعت میں صادق۔۔۔۔وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے۔آخر فتح یاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے۔( الوصیۃ صفحہ 11، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 309) میرے عزیزو! اس وقت ہم جس دور میں سے گزر رہے ہیں، گو اس میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم پر موسلا دھار بارش کی طرح نشانات نازل ہو رہے ہیں۔مگر یہ دور بہر حال ابھی ابتلاؤں اور قربانیوں کا دور ہے۔پس میری آپ میں سے ہر ایک کو یہ نصیحت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر کامل یقین رکھیں اور اس کی راہ میں قربانیاں پیش کرتے چلے جائیں۔دعاؤں پر خاص زور دیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر قربانیوں کو قبول فرمائے ، ہماری کمزوریوں کی پردہ پوشی فرمائے اور جلد ہمیں وہ دن دکھلائے ، جبکہ ہم (حضرت اقدس۔ناقل ) کی اس پیشگوئی کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھ لیں کہ ”اے تمام لوگوسن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا ، 912