تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 895 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 895

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء ہر چیز کو بھول کر اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں اپنی زندگیاں وقف کر دو خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء بر موقع جلسہ سالانہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے مستورات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کئی لحاظ سے یہ سال جو گزرا ، بڑا اہم سال تھا۔اس لئے کہ ہم نے اس سال اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے کئی جلوے دیکھے۔جن میں سے تین نمایاں تھے۔یعنی پین میں مسجد کی تکمیل ، جس کی بنیاد پچھلے سال رکھی گئی تھی۔اس کے علاوہ اس سال جاپان میں ایک اچھے مقام پر ایک بڑا اچھا گھر مشن ہاؤس کے طور پر خریدا جا چکا ہے۔اس سال امریکہ اور کینیڈا میں بھی بہت سی مستحکم بنیا دیں مادی لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے ل سے قائم ہوئی ہیں۔اور روحانی لحاظ سے بہت سے تراجم و تفاسیر قرآن کریم مختلف جگہوں پر شائع ہوئے ہیں۔اور بہت اہم پروگرام، تین زبانوں میں ترجمہ قرآن بمعہ تفسیری نوٹس شائع کرنے کا کام قریباً مکمل ہو چکا ہے۔اسی طرح بہت سے واقعات ہوئے“۔حضور نے فرمایا:۔میں آج کی اس تقریر کے بعد سے ہر عورت کو اس کی یہ ذمہ داری یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے سامنے اس وقت جو کام ہیں ، ان کے پیش نظر ان کو ہر چیز فراموش کر کے صرف اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں لگ جانا چاہئے۔حضور نے بآواز بلند فرمایا:۔ہر چیز کو بھول جاؤ اور صرف اپنے دین کو غالب کرنے کی مہم میں اپنی زندگیاں وقف کر دو۔حضور نے فرمایا کہ ” ہماری جماعتی زندگی کی دوسری صدی 9-8 سال کے بعد شروع ہونے والی ہے۔اور اس عرصے کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔اس عرصہ میں عورتوں کو مردوں کے پہلو بہ پہلو اس عظیم مجاہدہ میں حصہ لینا ہے۔تا کہ زندگی کے ہر پہلو میں کمال حاصل کریں۔895