تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 885
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پچیم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑائیں کہ وہ دنیا کو شیطان کے چنگل سے جلد نجات دے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ انڈونیشیا منعقدہ 10 تا 12 نومبر 1981ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر احباب کرام! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو آپ کے لئے ، جماعت احمدیہ کے لئے ، انڈونیشیا کے لئے اور ساری دنیا کے لئے با برکت ثابت کرے۔یہ ایام ذکر الہی ، نوافل اور دعاؤں میں صرف کریں۔راتوں کو اٹھ اٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور روئیں، گڑ گڑا ئیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کو شیطان کے چنگل سے جلد نجات دے کر دلوں میں نیک تبدیلی اور پاک تغیر پیدا کر دے۔انہیں اپنی طرف جھکا دے، دلوں میں اپنی محبت پیدا کر دے اور بنی نوع انسان کو اپنے مخلص بندے بنالے۔اس زمانہ میں دنیا مایوسی کا شکار ہے، دلوں میں بے اطمینانی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔اس لئے کہ دنیا مذ ہب سے بیگانہ اور زندہ خدا سے لاتعلق ہے۔اس کی وجہ سے روح کو تسکین میسر نہیں آتی۔کیونکہ مادی خوشیوں کے سامان دل کی تسکین مہیا نہیں کر سکتے۔دنیا بھر میں صرف ایک جماعت۔۔۔۔جماعت احمدیہ ہے، جسے خدا کے فضل سے آسمانی سکینت میسر ہے۔جس کے دلوں پر آسمانی فرشتے نازل ہوتے اور اطمینان اور سکون پیدا کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔جماعت احمدیہ کو خدا کے فضل سے زندہ خدا اور اس کی قدرت نمائیوں پر زندہ اور کامل یقین حاصل ہے۔وہ خدا کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اطمینان ، سکون اور بشاشت قلب کے ساتھ قربانیاں دیتی ہے، سختیاں برداشت کرتی ہے، ابتلاؤں سے دو چار ہوتی ہے، مصیبتیں کہتی ہے، گالیاں سنتی ہے، ماریں کھاتی اور 885