تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 881 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 881

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1981ء درخت جب لگایا جاتا ہے، کچھ عرصہ کے بعد اسے پھل لگتا ہے۔جس درخت نے بہت لمبا عرصہ پھل دینا ہو، اس درخت کو پھل بھی کافی دیر بعد لگتا ہے۔مثلا تخمی آم ہے، اس کی عمر بہت سے دوسرے درختوں سے زیادہ ہے۔تو اس کو پھل بھی آٹھ ، دس سال کے بعد لگتا ہے۔بعض ایسے درخت ہیں، جو کئی سو سال پھل دیتے رہتے ہیں۔لیکن ان کو پھل آتا ہے، ہیں، پچیس سال کے بعد۔تو جس جماعت نے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درخت وجود نے ساری دنیا کے لئے پھل کا انتظام کرنا تھا، قیامت تک کے لئے ، ایک وقت درکار تھا، اس کی پرورش کرنے کا اور اس کی تربیت کرنے کا ، اس کی Pruning کرنے کا، اس کی دیکھ بھال کرنے کا، وقت پر اس کو پانی دینے کا۔اور اب اس کو پھل لگنا شروع ہو گیا۔لیکن ایسے درخت شروع میں تھوڑا پھل دیتے ہیں، پھر زیادہ پھل دینے لگ جاتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی برکتوں سے نوازا ہے اور ہم چونکہ اس کے شکر گزار بندے ہیں ، شکرانہ کے طور پر میں جو ٹارگٹ ہے، وہ اٹھارہ لاکھ سے بیس لاکھ کر دیتا ہوں۔اور مجھے یقین ہے کہ جماعت اسے پورا کر جائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔یہ پاکستان کی جماعت کا ٹارگٹ ہے۔اور باہر کی جماعتوں کا تو ٹارگٹ ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ وہ چھلانگیں مارتے ہوئے خود ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔اور میر اخیال ہے کہ اگر بعض ایسی جگہیں ہیں ، علاقے کہ جن کے متعلق میرے علم میں ہے کہ اگر ان کی تربیت کر دی جائے تو یہ وہ علاقے جو ابھی ست ہیں، چار کروڑ سے زیادہ وہ تحریک کو دینا شروع کر دیں گے، انشاء اللہ۔بہر حال ایک تو ہم نے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانہ کے طور پر اس سال کے بجٹ میں دولاکھ روپیہ زیادہ دینا ہے۔دوسرے ہم نے (اور وہ بڑی اہم بات ہے ) نہایت عاجزی اور تضرع کے ساتھ اور حقیقی توحید پر قائم ہوتے ہوئے یہ دعائیں کرنی ہیں کہ اے خدا! ہم سے ہمیشہ ہی پیار کرتارہ اور ہمیں شکر گزار بندہ بنائے رکھ۔ہمیں دعاؤں کی توفیق عطا کر اور ہماری دعاؤں کو قبولیت عطا کرتا کہ ہم تیرے عاجز بندے تیرے اس حکم کی تعمیل میں کامیاب ہو جائیں کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کیا جائے۔آمین۔پھر حضور انور نے فرمایا:۔آج انصار اللہ کا اجتماع ہے۔اس سال یہیں انہوں نے انتظام کیا ہے۔ماشاء اللہ جور پورٹیں ابھی تک مشاہدے کے نتیجے میں مجھے ملی ہیں، وہ تو یہی ہیں کہ تعداد پچھلے سال سے زیادہ ہے۔اللہ تعالیٰ برکت ڈالے نفوس میں بھی اور اموال میں بھی آپ کے۔اور غور سے سنیں ، بعض چیزوں کو ہرانا بھی پڑتا ہے۔آج کی افتتاحی تقریر میں، میں 881