تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 875 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 875

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم تعلیمی منصو بہ جاری کرنے کا مقصد خلاصہ خطاب فرمودہ 26اکتوبر 1981ء خطاب فرمودہ 26 اکتوبر 1981 ء بر موقع سالانہ کنونشن احمد یہ سٹو ڈنٹس ایسوسی ایشن حضور نے فرمایا:۔پہلی بات اللہ تعالیٰ کی حمد کرنا ہے۔جب سے تعلیمی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ علم کے میدان میں اللہ تعالیٰ کی پہلے سے زیادہ برکتیں نازل ہورہی ہیں۔27 طلباء وطالبات تمغوں کے مستحق قرار پاچکے ہیں۔اور یہ صرف پاکستان کی تصویر ہے“۔حضور نے فرمایا کہ اگر انسان اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بنے تو اس کی برکتیں بڑھتی ہی جاتی ہیں۔اور چاہے تو وہ ہماری کمزوریوں کی پردہ پوشی کردئے۔حضور نے اس یقین کا اظہار فرمایا کہ انشاء اللہ اگلے دس سالوں میں اور کئی طالب علم ہوں گے، جو تمغوں کے مستحق قرار پائیں گے۔اب تک جو تمنے دیئے جاچکے ہیں، ان میں اکثریت اول آنے والوں کی اور دوسرے نمبر پر آنے والوں کی ہے۔اور چند ایک وہ ہیں ، جنہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ جب یہ منصوبہ جاری کیا گیا تھا تو ذہن میں صرف یہ نہیں تھا کہ احمدی نوجوان اچھے طالب علم بنیں۔بلکہ یہ تھا کہ ایسے اچھے طالب علم بنیں، جو سلسلہ کی خدمت کرنے والے ہوں۔ڈاکٹر ز ، فزیشن اور سرجن ایسے اچھے نکلیں کہ ہم جو مظلوم اور پسماندہ دنیا کہ خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یعنی افریقی ممالک کی ، وہ وہاں جائیں اور جا کر ان کی خدمت کریں۔حضور نے فرمایا کہ نصرت جہاں کا جو پروگرام تھا ، اس میں منصوبہ یہ تھا کہ 16 کلینک کھولے جائیں گے۔اب عملاً اس کی شکل یوں ہے کہ اس سے زیادہ ہسپتال قائم ہوتے چلے جارہے ہیں۔875