تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 857 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 857

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت احمد یہ یوپی جب تک ہر فرد اسلامی تعلیم کا نمونہ نہیں بنتا، وہ دوسرے کومتاثر نہیں کر سکتا پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت احمد یہ یوپی بھارت منعقدہ 18, 17 اکتوبر 1981ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر بھائیو! السلام عليكم اتر پردیش کی پندرھویں سالانہ کا نفرنس کے مبارک موقع پر آنے والے بھی احمدی بھائیوں کو دلی | مبارک باد دیتا ہوں۔آج انسان میں اپنے معبود حقیقی سے دور چلے جانے کی وجہ سے سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔احمدی جماعت کے افراد کو قادر مطلق خدا سے قریبی تعلق کی وجہ سے ہی دماغی اور دلی سکون حاصل ہے۔آپ لوگ خدا کے بتائے ہوئے راستہ پر مضبوطی سے قائم رہیں اور نوع انسان کو آخری تباہی سے بچانے کی پوری کوشش کریں۔یادرکھیں کہ پہلے وقت میں اسلام مسلمان بادشاہوں، شہنشاہوں کے ذریعہ نہیں بلکہ مسلمان اولیاء اور صوفیاء کرام اور درویشوں کی انتھک کوششوں اور دعاؤں کے نتیجہ میں پھیلا ہے۔جب تک آپ کا ہر ایک فرد اسلامی تعلیم کا نمونہ نہیں بنتا، وہ دوسرے کو متاثر نہیں کر سکتا۔ہمارے سلف صالحین اور بزرگوں نے اللہ کے راستے میں اور اسلام کو پھیلانے کے لئے سخت تکالیف برداشت کی ہیں۔آپ بھی ان کے نمونہ پر چلیں۔اللہ آپ سب کی مدد فرمائے اور آپ کو دنیا کے لئے نمونہ بنائے۔آمین۔(دستخط) مرزا ناصر احمد ( مطبوعه روزنامه الفضل 19 نومبر 1981 ء، بحوال بیفت روزه بدر قادیان شماره 05 نومبر 1981 صفحہ 4) 857