تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 853
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 02 اگست 1981ء وو ہماری عید اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بے شمار رحمتیں کیں خطبہ عیدالفطر فرمودہ 02 اگست 1981ء انفرادی خوشی اپنی جگہ درست لیکن حقیقی خوشی ہماری اس چیز میں ہے کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ چھلی عید الفطر کے بعد اس عید الفطر تک اتنی ترقی کی ہے جماعت احمدیہ نے۔دکھ پہنچانے والوں نے دیکھ پہنچایا۔خدا تعالی نے کہا تھا کہ ان کی زبان سے، ان کے ہاتھ سے تمہیں ایذاء پہنچائی جائے گی۔انہوں نے خدا کا وعدہ پورا کر دیا، ہمارے حق میں۔خدا تعالیٰ نے کہا تھا، اس کے نتیجے میں تم نا کام نہیں ہو گے، بلکہ آگے بڑھو گے۔دیکھو پچھلے سال میں، قرطبہ کی مسجد ( عید الفطر اور عید الفطر کے درمیان ) قریباً مکمل گئی۔اتنا عظیم خدا تعالیٰ نے فضل کیا ہے۔ہو دس سال پہلے دنیائے اسلام سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایسا واقعہ ہوسکتا ہے۔جس چیز کو انسانی دماغ نے ناممکن قرار دیا، سال گزشتہ نے اسے ممکن بنا دیا۔اسی طرح ایک بنیاد پڑ گئی، جاپان میں مشن ہاؤس کے خریدنے کی۔ابھی سودا نہیں ہوا لیکن گفت وشنید ہو رہی ہے۔بعض قانونی وقتیں ہیں، وہ دور ہو جائیں گی۔اور ایک اچھا مشن ہاؤس بن جائے گا۔اور ایک اڈا مضبوط قائم ہو جائے گا، وہاں تبلیغ کے لئے۔(اب یہ گھر خریدا جا چکا ہے۔) پہلے سے بڑھ کر زندگی پیدا ہوئی جماعت کے اندر۔میں نے ایک موقع پر کہا تھا کہ ہم تو اس گیند کی طرح ہیں کہ جتنے زور سے تم زمین پر پیٹھو گے، اتنا ہی وہ آسمان کی طرف اٹھے گا۔تو ہماری عید اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عرصہ میں ، ایک سال کے عرصہ میں جو عید الفطر اور عید الفطر کے درمیان گزرا، بیشمار رحمتیں کیں۔تعداد لاکھوں میں بڑھ گئی اور مساجد جو ہیں، وہ درجنوں تعمیر ہو گئیں۔ہر مہینے کوئی نہ کوئی نئی مسجد بن رہی ہے۔ایک سے زیادہ بن رہی ہیں۔اور اپنے خرچ پر بنا رہے ہیں۔آپ کو غیرت دلانے کے لئے، پاکستانی احمدیوں کو میں نے بتایا تھا پہلے بھی کہ افریقہ بڑی بڑی مسجد میں بناتا ہے اور ایک دھیلہ نہیں مرکز سے مانگتا۔پانچ سال لگ جائیں ، چھ سال لگ جائیں، سات سال لگ جائیں، وہ چھوٹی سی جماعت سوکی، ہزار کی ، دو ہزار کی اپنی ہمت کے مطابق مسجد بنارہی ہوتی : 853