تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 834
صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے آٹھویں مرحلہ پر پیغام تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہاؤس کا اجراء، لنڈن میں ایک عالمی کسر صلیب کا نفرنس کا کامیاب انعقاد، جس سے عیسائی دنیا میں ایک تہلکہ مچ گیا اور ہمیں اسلام کا پیغام کروڑوں انسانوں تک پہنچانے کا موقع مل گیا۔اور اب اگلے سال امریکہ میں اس سے بھی بڑے پیمانے پر دوسری کسر صلیب کا نفرنس ہوگی، انشاء اللہ تعالیٰ۔گزشتہ سال قرطبہ ، ملک سپین میں 744 سال کے وقفہ کے بعد جماعت کو سب سے پہلی مسجد کے میرے ہاتھوں سنگ بنیا در کھے جانے کی سعادت اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی۔اسلامی لٹریچر بڑے وسیع پیمانہ پر شائع ہونا شروع ہو چکا ہے۔مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم مع متن شائع کرنے کی تیاریاں پورے زور سے جاری ہیں۔لاکھوں لاکھ سیاح ہر سال مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں، ان کو اسلام سے روشناس کرانے کے لئے ہر ملک کی اپنی زبان میں فولڈر شائع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔اسی طرح حقوق طلباء کی ادائیگی کے لئے ایک بہت بڑی تعلیمی سکیم پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔غرض کچھ کام ہو چکے ہیں، کچھ زیر تکمیل ہیں اور کچھ آئندہ کرتے ہیں۔یہ سب آپ سے مالی قربانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔میں اپنے پیارے بھائیوں اور بہنوں سے اس پیغام کے ذریعہ یہ خواہش رکھتا ہوں کہ مالی قربانیوں کے آٹھویں مرحلہ میں وہ پچھلے تمام مراحل سے نمایاں طور پر زیادہ مالی قربانی پیش کر کے عند اللہ ماجور ہوں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔غلبہ اسلام کے اس عظیم منصوبہ کی کامیابی کے لئے جیسا کہ میں شروع سے ہی اس بات پر زور دیتا چلا آرہا ہوں، دعاؤں کی بھی بہت ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجو در ہئے اور دعائیں کرتے چلے جائیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔آمین۔دستخط والسلام مرز انا صراحمد ( مطبوعه روزنامه الفضل 09 مئی 1981ء) 834