تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 833 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 833

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے آٹھویں مرحلہ پر پیغام غلبہ اسلام کے عظیم منصوبہ کی کامیابی کے لئے دعاؤں کی بھی بہت ضرورت ہے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے آٹھویں مرحلہ کے آغاز پر خصوصی پیغام بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر احباب کرام! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جلسہ سالانہ 1973ء کے موقع پر میں نے جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ پندرہ سال کے بعد ہماری جماعتی زندگی پر ایک صدی پوری جائے گی۔اور ان بشارتوں کے پیش نظر جو ہمیں ملی ہیں، انگلی صدی انشاء اللہ العزیز غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔اس لئے اس صدی کے شایان شان استقبال کے لئے ہمیں ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے۔اس سلسلہ میں، میں نے جماعت کے سامنے ایک عظیم منصوبہ رکھا تھا۔جو صد سالہ احمد یہ جو بلی منصوبہ کے نام سے موسوم ہے۔اور اس اہم منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے میں نے جس مالی قربانی کا قوم سے مطالبہ کیا تھا، اس کا نام ”صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ رکھا گیا۔مخلصین جماعت احمدیہ نے اپنی درخشنده روایات، ایثار و قربانی کو برقرار رکھتے ہوئے والہانہ لبیک کہی اور اب اس مالی قربانی کا آٹھواں مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔آنے والی صدی کے استقبال کے لئے ہم نے جو کام کرتے ہیں، امسال کی مجلس شوری کے دوران ان کے متعلق ذرا تفصیل سے بیان کر چکا ہوں کہ یہ ایک بہت عظیم منصوبہ ہے، اس کے لئے بڑا وقت اور بڑی کوشش چاہئے۔نیز اسی کے مطابق وسائل بھی۔خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ کام کی رفتار تسلی بخش ہے۔کام ہورہے ہیں۔مثلاً ملک سویڈن میں مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر ، ملک ناروے میں مسجد اور مشن 833