تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 831
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ بھی جو کچھ سیکھیں، اس پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل کی تلقین کریں پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمدیہ نجی منعقدہ 26 اپریل تا یکم مئی 1981ء پیارے احمدی بچو ! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بے حد خوشی ہوئی کہ گزشتہ سال کی طرح اس دفعہ بھی آپ کی تربیتی کلاس منعقد ہورہی ہے۔مجھے امید ہے، آپ اس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں گے اور جو کچھ آپ کو پڑھایا، سکھایا جائے گا، آپ اسے توجہ اور غور سے سنیں گے۔اور نہ صرف اسے یادرکھیں گے بلکہ اس پر غور و تدبر کر کے اپنے ذہنوں میں مزید جلا پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔جو کچھ آپ سیکھیں گے، اس پر خود بھی عمل کریں گے اور اپنے حلقے میں دوسروں کو بھی عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ہمیں یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ اس وقت جماعت احمد یہ اپنی زندگی کے اہم اور نازک دور میں سے گزررہی ہے۔اس دور میں اپنی دینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے اپنے تئیں تیار کریں۔خدا کی باتیں پوری ہو کر رہیں گی۔ساری دنیا کے دل اسلام کے نور سے منور ہوں گے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا ہوگی۔مگر اس عظیم مہم میں ہمیں بے انتہا قربانیاں پیش کرنی ہوں گی۔یہ قربانیاں پیش کرنے کے لئے ابھی سے اپنے تئیں تیار کریں۔یہ کام خدا کے فضل سے ہوگا۔ہم کیا اور ہماری حقیر قربانیاں کیا۔اللہ تعالیٰ کے اور زیادہ فضلوں کو کھینچنے کے لئے بہت دعاؤں کی عادت ڈالیں۔اللہ تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے اس کے سامنے کوئی بات انہونی نہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ کے حضور عاجزانہ جھکیں اور اس سے مدد کے طالب بنیں۔( دستخط) مرزا ناصر احمد مطبوعه روز نامه افضل 16 جون 1981ء) 831