تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 823
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 26 مارچ1981ء آج اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے خطاب فرمودہ 26 مارچ 1981ء حضور رحمہ اللہ کی دورہ سے کامیاب مراجعت پر امراء اضلاع پنجاب کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں جو سپاسنامہ پڑھا گیا، اس کے جواب میں حضور نے فرمایا :۔" یہ جو سپاسنامہ پڑھا گیا ہے، اس کا تعلق اس دورہ سے ہے، جو قریباً چار ماہ کے عرصہ میں، میں نے کیا۔جیسا کہ بتایا گیا ہے، اس میں، میں نے ڈیڑھ درجن پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا۔یورپ کینیڈا اور امریکہ کے چوٹی کے بیسیوں دماغوں کے سامنے اسلام کو پیش کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ کے فضل سے پائی“۔حضور نے فرمایا کہ اس کی ساری تفاصیل تو بہت لمبی ہے۔مختصر یہ ہے کہ اس سارے عرصہ میں، میں اپنی کم مائیگی کے متعلق سوچتا رہا۔میں بڑا عا جز انسان ہوں لیکن یہ عاجز انسان اس یقین پر قائم ہے کہ آج اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ ” جب اللہ تعالیٰ کوئی فیصلہ کر لے تو اس کی تعمیل کے لئے اسے بادشاہوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔سارے بادشاہ تو اس کے قبضہ قدرت میں ہیں۔وہ اپنے فیصلہ کو نافذ کرنے کے لئے اپنی قدرتوں کو ظاہر کرتا اور اپنی عظمت کے ثبوت کے لئے اپنے اقتدار کو نمایاں کرتا ہے۔اور مجھ جیسے ذرہ ناچیز کو اپنی دونوں انگلیوں میں پکڑ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں اس کے ذریعہ سے یہ کروں گا اور کر گزرتا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 104 اپریل 1981۔حضور نے اسلامی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے اس دورے کے دوران اہل امریکہ، کینیڈا، افریقہ اور یورپ کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی ہے اور پریس کانفرنسوں اور خطابات کے ذریعہ ان کو صحیح اسلامی تعلیم سے آگاہ کیا اور ان کو ان کی نام نہاد مہذب دنیا کی خرابیوں سے آگاہ کیا۔823