تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 795 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 795

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1980ء جتنی غلبہ اسلام کی صدی قریب آرہی ہے، اتنی ہی ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں " خطاب فرمودہ 28 مارچ 1980ء برموقع مجلس شوری سے۔اس وقت ( تفصیل میں، میں بعد میں جاؤں گا) جتنی وہ صدی، جسے میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں، ہمارے قریب آرہی ہے، اتنی ہی ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔اور ہمارا کام زیادہ مشکل ہوتا چلا جارہا ہے۔یہ علیحدہ بات ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اتنے ہی اللہ تعالیٰ کے فضل ہم پر پہلے۔زیادہ نازل ہونے شروع ہو گئے ہیں۔لیکن ہر احمدی کے دل میں یہ احساس پیدا ہونا چاہئے کہ اسلام کے غالب آنے کا وقت قریب ہے، ہماری کسی غفلت کے نتیجہ میں خدانخواستہ اس کام میں روک نہ پیدا ہو جائے۔اور اس کے لئے وہ آخری اور انتہائی قربانی، جو پیش کی جاسکتی ہو ، جو ہمارے حد امکان میں ہو، وہ پیش کر دینی چاہئے۔ہمارے اندر یہ احساس پیدا ہونا چاہیے۔اس وقت اس احساس کا فقدان ہے۔بعض دفعہ احمدی آپس میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑ پڑتے ہیں۔آخر اتنا بڑا ایک عظیم الشان انقلاب روحانی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور پذیر ہونے والا ہے، اس دنیا میں اور ہم چند ٹکوں کی خاطر مالی لحاظ سے جو misunderstanding ہیں، جو الجھیں ہیں، ان کو دور نہ کر سکیں ، ان کو دور کرنے کے لئے تیار نہ ہوں۔اور اس کے لئے کوئی قربانی نہ دے سکیں۔تو پھر خدا تعالی کی نگاہ تو یہ نتیجہ نکالے گی ناں کہ ان کو اپنے پیسوں کی فکر پڑی ہے ، میرے دین کی طرف توجہ نہیں“۔ر پورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا 30 مارچ 1980ء) 795