تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 769 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 769

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرموده 17 نومبر 1980ء دنیا بدل رہی ہے، انقلاب عظیم بپا ہورہا ہے خطاب فرمودہ 17 نومبر 1980ء حضور رحمہ اللہ کی دورہ سے کامیاب مراجعت پر لجنہ اماءاللہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔افریقہ میں جو افریقن ہیں، وہ اتنے صاف ستھرے ہیں کہ میں نے کسی جگہ ایسا پانی نہیں دیکھا، جہاں افریقن عورتیں کپڑے نہ دھو رہی ہوں۔وہ بڑی محنت سے صاف ستھرے رہتے ہیں۔ان کی شکلیں گو کالی ہیں لیکن دل ایمان کے نور سے بھرے ہوئے ہیں۔ان کے اندر احمدیت کا پیار ہے“۔حضور نے فرمایا کہ جماعت احمدیہ نے پہلی دفعہ ان لوگوں کے دلوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت گاڑی ہے 66 اور محد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار پیدا کیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ وہاں کے بڑے بڑے مقررین نے یہ تسلیم کیا ہے کہ افریقہ میں خدا تعالیٰ کا جلال، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور پیار اور اسلام کی فضیلت کا پرچار سب سے پہلے احمدی مبلغین نے کیا“۔حضور نے فرمایا کہ دنیا بدل رہی ہے، انقلاب عظیم بپا ہو رہا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 16 دسمبر 1980ء) 769