تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 765
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبه جمعه فرموده 14 نومبر 1980ء بات ہوگئی، تم حضرت صاحب سے کہو کہ نام بدلیں، لڑکے کی بجائے لڑکی کا نام رکھ دیں۔اس نے کہا، نہیں، میں نے تو نہیں کہنا، جو رکھ دیا بس رکھ دیا۔اور دو مہینے لیڈی ڈاکٹر ز اپنے پیشے اور مہارت اور تجربے کے گھمنڈ پر اور نی تحقیق کی وجہ سے کہتی رہیں کہ اس کے پیٹ میں لڑکی ہے۔اور میں ابھی وہیں تھا، اس کے بچہ پیدا ہوا اور وہ لڑکا تھا۔خدا تعالیٰ تو پیدائش سے پانچ گھنٹے پہلے بھی لڑکی کولڑ کا بنا سکتا ہے۔اور دلیل اس کی یہ ہے کہ پیدائش کے بعد بھی بہت سارے لڑکے لڑکیاں اور لڑکیاں لڑکے بن جاتے ہیں۔یہ اسی واسطے اللہ عالی کرتا ہے کہ وہ انسان کو بتائے کہ جو میری مرضی ہو، وہ ہوتا ہے۔اسی واسطے ہوتا ہے۔سینکڑوں ہزاروں نشان اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگی میں دے دیئے۔میں تو بڑا عا جز انسان ہوں لیکن جس کی غلامی میں آ گیا اور جس کے دامن کو پکڑا ، مہدی کے ذریعے، یعنی مد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کا اللہ تو عاجز نہیں ہے۔وہ تو بڑی طاقتوں والا، بڑے غلبہ والا ، اس نے تو ، ( تاریخ کو دیکھیں آپ ) ایک دنیا جہان کو تہ و بالا کر دیا اپنے نیک بندوں کے لئے ، چند ایک کے لئے بہتوں کے اوپر اپنے غصہ کا اظہار کر دیا۔مگر ہم انسان تو کسی پر غصہ نہیں کرتے۔ہم تو یہ دعائیں کرتے ہیں کہ اے خدا! اس زمانہ میں جیسا کہ تو نے کہا، تیرا قہر کسی پر نازل نہ ہو۔سب کو تیرے جمال کے جلوے، تیری وحدانیت کی طرف اور تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لے آئیں اور دنیا ایک قوم بن جائے۔اے خدا! ہماری زندگیوں میں بھی ایسے آثار ظاہر ہونے شروع ہو جا ئیں۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 ستمبر 1982ء) 765