تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 754
خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء حضور نے فرمایا کہ تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اس دس سال میں اتنا بڑا انقلاب رونما ہوا کہ جس جگہ پر مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا، وہاں کے عیسائی اتنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ جیسے ان کے اپنے گرجے کی بنیاد رکھی جا رہی ہو۔حضور نے فرمایا کہ 22 وہ اپنی خوشی کو چھپا نہیں رہے تھے بلکہ نمایاں کر رہے تھے۔اور کھانے پینے کی چیزیں، جو وہاں موجود تھیں، انہیں وہ کھانے کے لئے نہیں لے رہے تھے بلکہ برکت کے حصول کے لئے انہیں استعمال کر رہے تھے“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس لمحے ہم نے عجیب خوشی محسوس کی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں ان عیسائیوں کا دل لے کر ان کا زاویہ بدل دیا۔اور ان کے دلوں میں اسلام کی بنیادرکھنے کا راستہ ہموار کر دیا۔اور ان کے دلوں سے سارے غصے نکال دیئے“۔754 ( مطبوعه روزنامه الفضل 25 نومبر 1980ء)