تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 750
خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پندرھویں صدی میں دنیا سے بڑائی اور چھوٹے پن کا امتیاز ختم کر دیا جائے گا۔نہ کوئی چھوٹا ہوگا اور نہ کوئی بڑا۔سب ایک ہی سطح پر آ کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں سے چھٹے ہوں گے۔پھر فرمایا کہ اس صدی میں تکبر کا سر توڑ دیا جائے گا اور اس کی جگہ عاجزی اور انکساری باہمی اخوت و پیار لے لے گی۔لڑائیاں جھگڑے ختم کر کے مسلمان بنیان مرصوص بن جائیں گے۔اور وہ ایسی مضبوط دیوار ہوں گے کہ شیطان کا ہر وار اس سے ٹکرا کر ختم ہو جائے گا“۔حضور نے فرمایا:۔پندرھویں صدی میں ساری دنیا امت واحدہ بن جائے گی۔ایک خدا ہوگا، ایک رسول ہوں گے اور ایک شریعت ہوگی۔ایک قرآن ہوگا۔اور ہر نسل اپنے مسائل کا حل قرآن سے ڈھونڈے گی۔فرمایا کہ قرآن کی عظمت کو پہچانو ، یہ خدا کا کلام ہے۔یہ سب اسی نے کہا ہے کہ ایسا ہوگا اور ایسی باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند نے بتائی ہیں۔خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ یہ سب کچھ ہوگا مگر اس کے لئے ہم کو اور آپ کو قربانیاں دینی پڑیں گی۔اس لئے آؤ، آج عہد کریں کہ پندرھویں صدی جو انقلاب لانا چاہتی ہے، اس کو بر پا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ جو بھی قربانی مانگے گا، وہ ہم اس کی راہ میں دیں گے۔ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند ہیں۔ہم موسیٰ کی قوم کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ جا تو اور تیرا خدا لڑے۔حضور نے اپنے خطاب کے آغاز میں حضرت امام مہدی کے مقام اور چودھویں صدی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔اگر چہ اس صدی میں بہت سی تکلیف دہ باتیں بھی دیکھنی پڑیں۔لیکن ان سب کے مقابل پر ہمیں موعود مہدی مل گئے۔اور ان کی برکتیں اور رحمتیں امت محمدیہ میں اگلے ایک ہزار سال تک جاری رہیں گی۔اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے لکھا ہے کہ دنیا کی عمر میں اب ایک ہزار سال باقی رہ گئے ہیں۔750