تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 746
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء حضور نے بتایا کہ وو تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم وہاں کے ٹی وی نے چار منٹ تک سنگ بنیادرکھنے کی کارروائی دکھائی۔جس سے لوگ ہمیں بڑی اچھی طرح پہچاننے لگ گئے۔اس کا اظہار اس طرح سے ہوا کہ اس تقریب سے اگلے دن ہم لوگ ایک باغ دیکھنے کے لئے گئے۔حضور نے فرمایا:۔وو یہ باغ ہمارا ہی تھا، مسلمانوں کا تھا۔مگر وہاں پر داخلہ بذریعہ ٹکٹ تھا۔ٹکٹ دینے والے نے جب ہمیں دیکھا تو کہنے لگا، ان کے لئے ٹکٹ چاہیں، ان کو ٹکٹ کی کیا ضرورت ہے؟ اس کے علاوہ دکانوں پر بھی لوگ پہچان جاتے تھے اور خاص توجہ دیتے تھے۔حضور نے فرمایا کہ پیارکا اظہار ایسا تھا، جو تم ہی نہیں ہوتا تھا۔وہ ہمارے ساتھ کے احمدیوں سے بار بار پوچھتے کہ حضرت صاحب دوبارہ کب آئیں گے؟ حضور نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے ایسی تبدیلی پیدا کی کہ اس وقت جب چودھویں صدی کا اختتام ہورہا تھا، اللہ نے پانچ سوسال کے طویل وقفہ کے بعد مسجد بنانے کی توفیق دے دی۔اب وہاں جو مسجد ہے ، اس میں اور ہماری مسجد میں ایک صدی کا فاصلہ پڑ گیا۔حضور نے اس تقریب کا ایک اور ایمان افروز واقعہ سناتے ہوئے فرمایا کہ ”میرے گرد بہت ہجوم تھا۔میں نے دیکھا کہ ایک شخص ہجوم کے دھکے کھاتا میری طرف بڑھتا آرہا ہے۔حضور نے فرمایا کہ و شخص جس پیار سے دھکے کھا رہا تھا، اس سے میں نے اندازہ لگایا کہ وہ ضرور کوئی احمدی ہوگا، جو کہ تقریب میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے اور اب آیا ہے۔اور میرے پاس پہنچنا چاہتا ہے۔آہستہ آہستہ وہ شخص میرے پاس آگیا۔میں نے آگے بڑھ کر اس سے ہاتھ ملایا۔اس نے بھی آگے جھک کر میرا ہاتھ پکڑا اور زور لگا کر میرے قریب آگیا۔اور قریب آکر میرے ہاتھ پر پیار کیا اور کہنے لگا، آپ ہمارے گاؤں میں بھی مسجد بنا ئیں۔وہ شخص قریبی گاؤں کا مئیر تھا۔اس پر میں نے کہا کہ تمہارے گاؤں میں بھی مسجد بنائیں گے۔انشاء اللہ۔746