تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 740 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 740

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ترجمہ:۔یعنی ہمارے مہدی کے لئے (بڑا ہی پیارا یہ فقرہ ہے۔ساڈا مہدی، ہمارے مہدی کے لئے ) دونشان ہیں۔اور جب سے کہ زمین و آسمان خدا نے پیدا کیا، یہ دو نشان کسی اور مامور اور رسول کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ مہدی معہود کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں چاند کا گرہن اس کی اول رات میں ہوگا، یعنی تیر ہوئیں تاریخ میں۔اور سورج کا گرہن اس کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہوگا ، یعنی اسی رمضان کے مہینہ کی اٹھائیسویں 28 تاریخ کو۔اور ایساواقعہ ابتدائے دنیا سے کسی رسول یا نبی کے وقت میں کبھی ظہور میں نہیں آیا۔صرف مہدی معہود کے وقت اس کا ہونا مقدر ہے۔اب تمام انگریزی اور اردو اخبار اور جملہ ماہرین ہیئت اس بات کے گواہ ہیں کہ میرے زمانہ میں ہی جس کو عرصہ قریباً بارہ سال کا گزر چکا ہے، اسی صفت کا چاند اور سورج کا گر من رمضان کے مہینہ میں وقوع میں آیا“۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی جلد 22 صفحہ 202) اور اس کی تاریخیں یہ ہیں۔پہلی بار چاند کا گرہن 21 مارچ 1894ء اور سورج کا گرہن 06 اپریل 1894ء، اسی رمضان میں۔اور دوسری بار امریکہ میں دیکھا گیا۔چاند کا گرہن 11 مارچ 1895ء اور سورج کا گرہن 26 مارچ 1895ء یعنی دونوں دفعہ رمضان کے مہینہ میں یکے بعد دیگرے دو سالوں میں انہیں تاریخوں میں یہ نشان ظاہر ہوا۔اور ”ایتین“ دونشان کر کے جو بتایا گیا تھا، وہ ظاہر ہوا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ یہ جو فقرہ ہے نا کہ لم تكونا منذ خلق السماوات والارض اس کے معنی ہیں کہ ہمیں انسانی تاریخ میں کوئی ایسا ما مور یا کوئی ایسا مدعی مہدویت نہیں ملتا کہ جس نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے ثبوت پر یہ نشان ظاہر ہوا۔اس سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ تاریخ میں یہ بھی کہیں نہیں ملتا کہ کسی نے یہ کہا ہو کہ میری سچائی کے لئے یہ نشان ظاہر ہوگا۔ایک یونیک (Unique) ایک ایسالا ثانی نشان ہے اور ایساز بر دست کہ جس کی مثال نہ انسانی تاریخ میں ہے، نہ انسانی عقل ایسی تجویز کرسکتی ہے۔نہ انسانی ہاتھ اور نہ انسان کی سائنس ایسا کر دکھا سکتی ہے۔کس کی طاقت ہے کہ وہ چاند اور سورج پر حکومت کرے؟ 740