تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 727
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 02 نومبر 1980ء آج وہی عزت پائے گا، جو قرآن کریم کی عزت کرنے والا ہو گا۔آج وہی عزت پائے گا، جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو اس مضبوطی سے پکڑے گا کہ دنیا کی کوئی طاقت اس سے اس دامن کو چھڑوا نہیں سکی گی۔آج وہی عزت پائے گا، جو خدائے واحد و یگانہ کی وحدانیت کے ترانے گا تا ہوا اپنی زندگی کے دن گزارے گا۔خدا تعالیٰ خالق کل، مالک کل، ساری صفات حسنہ اس میں پائی جاتی ہیں۔ایسی عظیم ہستی ہے کہ انسان اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔وہ پیار کرنا چاہتا ہے، اپنے بندوں سے۔اس نے پیدا کیا ہے، بندوں کو اس لیے کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات: 57) کہ اس کی صفات کی جھلک اس کے بندوں میں ہو۔وہ رنگ چڑھے، وہ حسن ان میں پیدا ہو، وہ نوران کی زندگیوں سے جھلکے، جس کی زندگی میں اللہ کا نور چمک رہا ہو، جس کی زندگی پرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن کے نقوش پائے جاتے ہوں۔کون ہے، دنیا میں جو اس کی عزت نہیں کرے گا؟ لیکن تم اپنے زور بازو سے کسی سے بھی عزت نہیں کروا سکتے۔یہ دنیا کی عزتیں، سیاری جھوٹی عزتیں ہیں۔یہ خوشامدوں میں لپٹی ہوئی دنیا کی عزتیں، یہ دروغ گوئی میں لپٹی ہوئی دنیا کی عزتیں، عارضی ہیں۔آج جو شاہی تخت پر بیٹھا ہے، کل وہ آپ کو دار پر نظر آتا ہے۔یہ تاریخ کے افسانے نہیں ہیں۔یہ آج کے واقعات ہیں۔اس زندگی کے۔سب بڑھائیاں اسلام نے ختم کر دی۔میں تو انگریزی میں کہا کرتا ہوں ، Islam is a great leveller سب اونچے سر جو تھے، ان کو ایک برابر کر کے کھڑا کر دیا۔سب بھائی بھائی برابر۔پریس والے علیحدہ بھی ملتے ہیں، بعض دفعہ۔پھر وہ پڑ جاتے ہیں، تفصیل میں۔اپنے متعلق بتلائیں کیا مقام ہے، آپ کا ؟ میں نے کہا، میرا امتقام ! ایک میرا مقام ہے، ہدایت دینے کا، ایک میرا مقام ہے، ہر احمدی میرا بھائی ہے۔اور ہر احمدی ( یہ حقیقت ہے ) سمجھدار ہے۔وہ آتا ہے، میرے ساتھ بیٹھتا ہے، بالکل بے تکلف باتیں کرتا ہے۔عورتیں خط لکھ دیتی ہیں مجھ کو، اپنے باپ کو وہ خط نہیں لکھ سکتیں، جو مجھے لکھ دیتی ہیں۔گجرات سے ایک دفعہ خط آگیا کہ میرا باپ زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے، میں خلیفہ وقت کو اپیل کرتی ہوں۔وہ خط میں نے بند بعد میں کیا، پہلے آدمی کو بلایا اور اس کو وہاں بھیج دیا کہ باپ کو سمجھاؤ کہ تمہیں جس چیز کی خدا تعالیٰ نے اجازت نہیں دی تم کیسے جرات کر سکتے ہو، وہ کرنے کی؟ بچی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں ہوگی مخلص تھا مگر غلطی کر رہا تھا۔کہا نہیں ہوگی۔727