تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 57 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 57

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جدہ پنچم خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جاری کرایا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 22 فروری 1974ء تشہد وتعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔بارش کے موسم میں گھروں میں نماز پڑھ لینا اور جمعہ کے لئے جامع مسجد میں نہ آنا، اس کی اجازت ہمیں دی گئی ہے۔لیکن چونکہ میرا خیال تھا کہ بعض دوست اس اجازت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے اور مسجد میں پہنچ جائیں گے ، اس لئے میں نے سمجھا کہ میں بھی ان میں شامل ہو جاؤں۔اور یہاں آ کر سورج کی مسکراہٹوں سے لطف اندوز بھی ہو رہا ہوں۔اگر میری طرف سے صبح اعلان کر دیا جا تا کہ نماز جمعہ کی بجائے گھروں میں دوست نمازیں پڑھ لیں تو پھر تو اور بات تھی۔لیکن بہر حال جیسا کہ میرا خیال تھا، کافی دوست یہاں موجود ہیں۔جب بھی اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتا ہے، خشیت اللہ رکھنے والی نگاہ اس میں امتحان اور آزمائش کا پہلو بھی دیکھتی ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں آیا ہے۔هذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي وَاشْكُرُ امْ أَكْفُرُ تو جہاں بھی فضل نازل ہو ، وہاں یہ آزمائش ہوتی ہے کہ جس فرد پر یا جس جماعت پر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوا، وہ فرد اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہے یادہ جماعت خدا کا شکر ادا کرتی ہے یا ناشکری کی راہوں کو اختیار کرتی ہے۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ کے بے شمار ایسے فضل نازل ہو رہے ہیں، جو اس کی قائم کردہ جماعتوں پر ہی نازل ہوتے ہیں۔اور دنیا میں کہیں اور اس کی مثال ہمیں نہیں ملتی۔اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول کے بعد اس کی محبت اور اس کے عشق میں مست ہو کر اس کی راہ میں اسی کی عطا میں سے دینا، یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔اور ہم نے دیکھا کہ اس قسم کے فضل بھی خدا تعالیٰ کی قائم کردہ اس جماعت پر بڑی کثرت سے نازل ہورہے ہیں۔جواڑھائی کروڑ روپے کا منصوبہ میں نے جماعت کے سامنے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر جلسہ سالانہ کے موقع پر رکھا تھا اور میں نے اپنے رب پر توکل رکھتے ہوئے یہ اعلان بھی اسی وقت کر 57