تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 716 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 716

خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اور ہیں، چھپیں منٹ اس نے ماں باپ کو ملنے نہیں دیا۔صرف اس لیے کہ جب ہم با ہر نکلیں تو ہمیں دیکھ کر وہ ہاتھ ہلائے۔دو، اڑھائی سال کا بچہ، کچھ اس کو پتہ نہیں لیکن اس کے خدا کو تو پتہ تھا۔پیار کیا ، اس کو۔بہت پیارا لگا۔اور وہ بھی پیار کرتا تھا۔شیشہ چڑھا ہوا تھا، منصورہ بیگم اس کو دیکھ رہی تھیں تو شیشے کو باہر سے اس بچہ نے پیار کیا۔اور اس قسم کے تھے، وہ لوگ۔سارا جائزہ لے کے میں نے کہا، مسجد یہاں بنے گی۔انشاء اللہ۔اور اب دس سال گذرے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی۔قریب ڈیڑھ، دو گھماؤں زمین ہم نے وہاں خرید لی۔اور خریدنے سے پہلے میں نے انہیں کہا کہ لوکل آبادی سے اور مرکز سے یہ تحریر لو کہ ہمیں مسجد بنانے کی اجازت دیں گے۔تو مقامی انتظامیہ نے بھی اور مرکزی حکومت نے بھی تحریری اجازت دی کہ یہاں تم مسجد بنا سکتے ہو۔پھر ہم نے وہ زمین خرید لی۔یہ ہے، الله غالب على امره اور وقت مقدر تھا۔وہ ہمارے مبلغ صاحب تو کہہ رہے تھے ، سو سال تک دوسروں کی مساجد میں نماز پڑھیں گے۔میں نے کہا تھا نہیں، انقلاب عظیم بڑی جلدی بپا ہونے والے ہیں۔دس سال کے بعد ہمیں اجازت مل گئی۔اور مسجد کے متعلق باقی باتیں انصار اللہ کے یا خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں بتاؤں گا۔یہ تو بیک گراؤنڈ (Back ground) آج میں بتا رہا ہوں نا۔ایک اور واقعہ اس عرصہ میں ہوا۔اللہ تعالیٰ اپنے جانثاروں کا امتحان بھی لیتا ہے۔1974ء کا واقعہ، جو سب جانتے ہیں، حکومت وقت نے یہ سمجھا تھا کہ جماعت احمدیہ کوقتل کر کے سڑک کے پرے پھینک دیا اس کا لاشہ۔مگر اس وقت بہت سی باتیں اللہ تعالیٰ نے بتائیں۔ان میں سے ایک ہی تھی۔وسع مکانک کہ مہمان تو پہلے سے بہت زیادہ آتے رہیں گے، ان کا انتظام کرو۔انا کفیناک المستهزئين یہ تو استہزا کا منصوبہ بنارہے ہیں، اس کے لئے میں کافی ہوں، تمہارے لئے۔( نعرے) جہاں تک استہزا کا منصوبہ تھا۔وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ 716 (ال عمران: 55)