تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 704
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا، ان لوگوں پر۔اور اب وہ عزت اور احترام کے ساتھ اسلام اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا نام لینے لگے ہیں۔ابھی حال ہی میں تثلیث تین خداؤں کے ماننے والوں کی طرف سے یہ اعلان ہوا ہے کہ عیسائیوں اور مسلمانوں کو مل جل کر کام کرنا چاہیے۔کیونکہ ہر دو مذاہب خدائے واحد دیگانہ کی پرستش کرنے والے ہیں۔تو دل اور دماغ تثلیث کو چھوڑ کے ایک خدا کی طرف حرکت کر رہے ہیں۔پتا نہیں ان کے دماغ میں کچھ ریزرویشنز (Reservations) بھی ہوں گی۔شاید ابھی کھل کے بات تو نہیں ہوئی۔لیکن حرکت ایک خدا کی طرف ہے۔تحریک جدید ، جو اللہ تعالیٰ نے جاری کروائی، آہستہ آہستہ سال بسال بڑھتی ہوئی ، بی شکل اختیار کر گئی۔اب میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے ، بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں۔پچھلے سال میں نے ٹارگٹ پندرہ لاکھ سے بڑھا کر اٹھارہ لاکھ کر دیا۔اور اس مخلص احمدی جماعت نے اٹھارہ لاکھ سے زیادہ کے وعدے کر دئیے۔لیکن اس وقت تک اس نسبت سے وصولی نہیں ہوئی۔پچھلے سال سے زیادہ ہے وصولی لیکن اس نسبت سے وصولی نہیں ہوئی، اس لئے ایک تو میں اس طرف آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اٹھارہ لاکھ بہر حال رقم جمع ہونی چاہیے۔تحریک جدید کے کام میں اللہ تعالیٰ نے اس قدر برکت ڈالی کہ ساری دنیا میں اس کی شعاعیں ہمیں نظر آنے لگی ہیں۔اس میں کوئی کمی اور خامی نہ رہ جائے اور یہ مقروض نہ ہو جائے۔کمی تو انشاء اللہ جس طرح بھی ہوگا نہیں رہنے دیں گے لیکن پریشان نہ کریں تحریک جدید کے ادارہ کو۔اٹھارہ لاکھ کی بجائے اٹھارہ لاکھ، پچاس ہزار کے وعدے ہو گئے۔لیکن وصولی میں اس وقت تک پچھلے سال سے صرف تمیں پینتیس ہزار کی زیادتی ہے۔حالانکہ ڈیڑھ لاکھ کی زیادتی ہونی چاہیے تھی۔ایک چیز ، جو بڑی نعمت ہے، اللہ تعالیٰ کی اور اسی کی عطا ہے، وہ تدریجی ترقی جماعت ہائے احمدیہ پاکستان کی ہے۔پہلے سال جب تحریک شروع ہوئی ، 36-1935ء میں تو کل وصولی ایک لاکھ بھی نہیں تھی۔ستانوے ہزار ، آٹھ سو اٹھاسی کی وصولی تھی۔پھر دس سال کے بعد 45-1944ء میں یہ آمد بڑھ کر تین لاکھ، پینتیس ہزار چھ سو، اڑتیں ہو گئی۔پھر 45-1944 ء کا سال ہے، اس میں ایک اور خصوصیت بھی ہے۔میں نے ایک دفعہ ان کے رجسٹر منگوائے اور ان کا مطالعہ کیا تو مجھ پر یہ بات عیاں ہوئی کہ 45-1944ء سے قبل ہندوستان سے باہر تحریک جدید کا کوئی چندہ نہیں تھا ، رجسٹروں میں۔دیتے ہوں گے، بعض لوگ احمدی تو ہو گئے تھے۔قربانی بھی کرتے ہوں گے۔لیکن منظم طور پر ان کی مالی قربانیاں رجسٹروں میں باندھی نہیں گئی ئیں۔ایک پیسہ بھی نہیں تھا۔اور پھر یہ حال ہے کہ کروڑوں روپے کی آمد تحریک جدید کی مد میں دنیا کے 704