تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 696
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء وقت بہت تھوڑے لوگوں کو اپنا ہم خیال بنا سکے تھے۔وہ ایسا مرحلہ تھا کہ جس میں تعداد کو چنداں اہمیت حاصل نہ تھی۔اگر چہ یورپ میں ابھی ہماری تعداد زیادہ نہیں۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم برابر ترقی کر رہے ہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجہ میں دلوں میں رفتہ رفتہ تبدیلی آرہی ہے۔ایک رپورٹر نے کہا، انڈونیشیا میں عیسائی مشن کو مشنری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔آپ اس پر کیا تبصرہ کرنا پسند کریں گے؟ حضور نے فرمایا:۔” میری معلومات یہ ہیں کہ عیسائی مشنری انڈونیشیا میں آج بھی کام کر رہے ہیں۔جہاں تک کسی بھی ملک میں تبلیغ واشاعت کا تعلق ہے، میں اصولی اور بنیادی طور پر تبلیغی سرگرمیوں کی ممانعت کے خلاف ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جبر سے دل نہیں بدلے جاسکتے۔پر امن اور مہذب طریقے سے تبادلہ خیالات کی کھلی اجازت ہونی چاہئے اور اس پر قدغن نہیں لگانی چاہئے۔ہم نے تو پوپ سے بھی کہا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں تبادلہ خیالات کا انتظام ہونا چاہئے۔14 اگست، لندن اس سوال کے جواب میں کہ یورپ کب اسلام قبول کرے گا ؟ حضور نے فرمایا:۔مطبوعه روزنامه الفضل 30 نومبر 1980ء) تم لوگ مہلک ہتھیار ہی جمع نہیں کر رہے بلکہ مسائل کے انبار بھی لگا رہے ہو۔تمہارے مسائل بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں اور تمہیں ان کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔ایک وقت آئے گا کہ تم مسائل کے حل کی تلاش میں اندھیرے میں ٹکریں مار رہے ہو گے اور ہر طرف راستہ مسدود پاؤ گے۔وہ وقت اسلام کا وقت ہوگا۔اور میرے لئے موقع ہوگا کہ میں اسلام کی روشنی تمہارے سامنے پیش کروں۔اس وقت تم خود بخود اسلام کی طرف کھنچے چلے آؤ گے۔میں اس وقت کا منتظر ہوں۔اور وہ وقت ضرور آئے گا“۔اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا فرقہ ، جس اسلام کی تبلیغ میں کوشاں ہے، کیا وہ ایک دن غالب آ جائے گا اور اس طرح آپ کی جماعت دنیا پر چھا جائے گی ؟ اس سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔آج سے 2 9 سال قبل جب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اسلام کے دنیا میں غالب آنے کی پیشگوئی فرمائی تھی، اس وقت آپ اکیلے تھے۔اب وہ اکیلا آدمی ایک کروڑ بن چکا ہے۔اگر اگلے نوے 696