تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 695 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 695

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء منصوبہ یہ ہے کہ ہر مشن احمدیت کے تعارف پر مشتمل وہاں کی زبان میں فولڈر شائع کرے۔پھر دنیا کی مختلف زبانوں میں طبع شدہ ان فولڈرز کو ہر مشن میں پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا۔اور کوشش یہ کی جائے کہ ہر زبان کے فولڈر ز ہر وقت ہر مشن میں موجود ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ میں دنیا کے ہر حصہ کے سیاح بکثرت آتے ہیں۔ہمارے دوستوں کا کام یہ ہوگا کہ وہ ہر ملک کے سیاح کو خود اس کی اپنی زبان میں احمدیت کے تعارف پر مشتمل فولڈر پیش کریں۔ایک غیر ملک میں سیاحت کے دوران جب ایک سیاح کو خود اس کی زبان میں کوئی چیز پڑھنے کے لئے پیش کی جائے گی تو وہ اسے بہت شوق سے پڑھے گا۔اس طرح ہر ملک میں دنیا کے دوسرے ممالک کے لوگوں تک خودان کی زبانوں میں اسلام کا پیغام پہنچانے کی سبیل نکل آئے گی۔04 اگست، کوپن ہیگن مطبوعه روزنامه الفضل 26 نومبر 1980ء) ایک صحافی نے کہا کہ جہاں تک اسلامی تعلیم میں موجودہ مسائل کا حل موجود ہونے کا تعلق ہے، کیا ہم یہ امید کر سکتے ہیں کہ آپ کے حالیہ دورہ سے مغربی اقوام میں اسلامی تعلیم کی بہتر تفہیم کا شعور پیدا ہوگا؟ حضور نے فرمایا:۔جہاں تک بہتر تفہیم کا تعلق ہے، میرے دورے سے اس میں ضرور مدد ملے گی۔اور اس لئے بھی۔گی کہ آپ لوگوں کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں لیکن آپ کے پاس ان کا کوئی حل نہیں ہے۔جب آپ لوگوں کو اپنے مسائل کا کوئی حل نہیں ملے گا اور آپ حل کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگیں گے تو پھر آپ کو اس حل کی طرف متوجہ ہونا پڑے گا، جو اسلام پیش کرتا ہے۔اور اس حل میں ہی آپ کو اپنی نجات کا راستہ نظر آئے گا۔تاہم آپ لوگوں کو ابھی اخلاقی اور روحانی ارتقاء کے بعض مراحل میں سے گزر کر اسلام کی طرف آنا ہوگا“۔اس سوال کے جواب میں کہ ہالینڈ میں آپ کی جماعت کتنی مضبوط ہے؟ حضور نے فرمایا:۔پورے ہالینڈ میں ڈیڑھ، دو سو احمدی ہوں گے۔اور ان میں سے ڈچ احمدیوں کی تعداد چند درجن ہوگی۔لیکن خدائی جماعتوں میں ابتدا افراد کی تعداد کو نہیں بلکہ دلوں میں رونما ہونے والی تبدیلی کو اہمیت حاصل ہوتی ہے۔1967ء میں جب میں یورپ آیا تھا تو اس وقت بھی مجھ سے یہ سوال کیا گیا تھا۔میں نے جواب دیا تھا کہ مسیح ناصری علیہ السلام نے جب فلسطین میں اپنے مشن کا آغاز کیا تھا، وہ بھی اس 695