تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 669
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء غلبہ اسلام کا جہاد متقاضی ہے کہ ہم زندگی کے ہر میدان میں سبقت لے جائیں خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔لَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَوْدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ) (البقرة: 256) ترجمہ:۔وہ اس کی مرضی کے سوا اس کے علم کے کسی حصہ کو بھی پانہیں سکتے۔اس کا علم آسمانوں پر بھی حاوی ہے اور زمین پر بھی حاوی ہے۔اور ان کی حفاظت اسے تھر کاتی نہیں۔اور وہ بلندشان والا اور عظمت والا ہے۔اس کے بعد فرمایا:۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالی کا علم ہر چیز پر حاوی ہے۔کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ہر چیز ہر وقت اس کی نگاہ میں ہے۔پھر ہر چیز سے ہر آن اس کا ذاتی تعلق ہے۔اس نے انسان کو علم کے حصول کی طاقتیں بخشی ہیں اور تسخیر عالم کی قوتیں اسے عطا کی ہیں۔لیکن انسان اپنی حصول علم کی کاوش میں اتنا ہی بڑھ سکتا ہے، جتنا خدا چا ہے۔اس سے آگے وہ جاہی نہیں سکتا۔ایک طرف اللہ تعالیٰ کے علم کی غیر محدود وسعت اور اس کی غیر محدود قدرت اور دوسری طرف انسان کو حصول علم کی عطا ہونے والی محدود استعداد سے تین باتیں مستنبط ہوتی ہیں۔اول یہ کہ ہمیں خداداد استعداد کو کام میں لا کر حصول علم کی کوشش کرنی چاہیے۔دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر ہم علم حاصل نہیں کر سکتے۔اور اس کی مدد کے بغیر ہم پر تحقیق کی راہیں نہیں کھل سکتیں۔اور تیسرے یہ کہ ہمیں حصول علم کی جدوجہد کے دوران دعا کے ذریعہ اس کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہیے۔تاوہ رجوع برحمت ہو اور ہم پر حصول علم کی راہیں وا کرے۔669