تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 668
اقتباس از خلاصه خطبہ جمعہ فرمودہ 08 اگست 1980ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہوتی ہے، جس میں جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے، اس کا دائرہ شہر ہوتا ہے۔اسی طرح ایک عید گاہ ہوتی ہے، اس کا دائرہ جمعہ کے دائرہ سے بھی بڑا ہوتا ہے اور اس میں شہر کے علاوہ اردگرد کے علاقے کے لوگ بھی جمع ہوتے اور نماز عید ادا کرتے ہیں۔میں نے سوچا ہر ملک میں شہر سے باہر فاصلہ پر جہاں زمین کی قیمت زیادہ نہ ہو، ہیکٹر ، ڈیڑھ ہیکٹر زمین خرید لی جائے۔مثال کے طور پر لندن سے تھیں میل باہر اتنی زمین خرید کر وہاں عید گاہ کی طرز پر ایک تو غیر مسقف کھلی مسجد بنائی جائے ، جہاں نماز پڑھی جا سکے۔اس سے ہٹ کر ایک طرف ایک کمرہ ہو، جو سٹور کا کام دے۔ایک حسب ضرورت بڑا شیڈ ہو ، جو دھوپ اور بارش میں پناہ (Shelter) کا کام دے۔باقی زمین میں جنگل اگانے کے علاوہ بچوں کے لئے پھل دار درخت لگا دیئے جائیں۔اس عید گاہ اور اس سے ملحقہ زمین میں بچوں کو لے جاکر ان کے تربیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں۔نیز تفریح کی غرض سے وہاں پکنک وغیرہ منائی جائے اور دوسروں کے بچوں کو بھی مدعو کیا جائے کہ وہ ہمارے بچوں کے ساتھ مل کر اس جگہ پکنک منائیں۔اس طرح ہمارے بچوں اور دوسرے بچوں میں اور خود بڑوں میں میل ملاپ بڑھے گا اور دونوں کے درمیان جو BARRIER ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ ہم سے دور دور رہتے ہیں اور ہمارے قریب نہیں آتے ، ٹوٹنا شروع ہو جائے گا۔اس لئے ضروری ہے کہ ایسی جگہ تلاش کی جائے جو آبادیوں سے پرے ہٹ کر ہو اور سستی مل سکے۔اور رفتہ رفتہ اسے دینی اور جماعتی اغراض کے علاوہ پکنک سپاٹ ( Pionic Spot) اور تبلیغی جگہ کے طور پر بھی ڈیویلپ (Develop) کیا جا سکے۔سو یہ درمیان میں حائل رکاوٹ یا BARRIER کو توڑنے کا منصوبہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( مطبوعه روز نامه الفضل 13 جنوری 1981ء) 668