تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 665 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 665

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1980ء اللہ تعالیٰ کے بعض نئے غیر معمولی نوعیت کے فضلوں اور منصوبوں کا ذکر خطبه جمعه فرموده 08 اگست 1980 حضور نے غیر معمولی نوعیت کے اللہ تعالیٰ کے بعض نے فضلوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے نمایاں فضلوں میں سے ایک فضل آپ ( مراد جماعت احمدیہ انگلستان) سے تعلق رکھتا ہے۔1978ء میں لنڈن کا نفرنس کے بعد مجھ سے کہا یہ گیا کہ صحافیوں کو یہ غلط بر یفنگ کر دی گئی ہے کہ امام جماعت احمدیہ کا ارادہ انگلستان میں تبلیغ اسلام کے پانچ نئے مراکز قائم کرنے کا ہے۔مجھ سے درخواست یہ کی گئی کہ میں اس کی تائید کروں۔میرے سامنے دو راستے تھے۔ایک یہ کہ میں اس منصو بہ کو اپنانے سے انکار کر دوں۔دوسرا یہ کہ میں اس منصو بہ کو اپنا کر اعلان کر دوں کہ ہم انگلستان میں پانچ نئے مراکز قائم کریں گے۔میں نے دوسرا راستہ اختیار کیا اوراللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے منصوبہ کا اعلان کر دیا۔دو سال نہیں گزرے کہ بریڈ فورڈ ، ہڈرزفیلڈ، مانچسٹر، برمنگھم اور ساؤتھ ہال میں پانچ مراکز قائم کرنے کے لئے مکان اور ہال وغیرہ خرید لئے گئے ہیں۔جس کام کے کرنے کا سوچے سمجھے ارادہ اور پلان کے بغیر اعلان کیا گیا تھا، خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس میں اتنی برکت ڈالی کہ وہ کام ہو گیا۔اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔”خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحمت کا دوسرا بڑا نشان اوسلو میں دکھایا ہے۔اوسلو میں ہماری کوئی مسجد اور مشن ہاؤس نہیں تھا۔دو سال پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ ایک علاقہ کے میئر نے ہمیں مسجد اور مشن ہاؤس کے لئے زمین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ مکر گئے ہیں۔میں نے کہا کہ جب میں اوسلو آؤں تو مجھے ان سے ملوانا۔چنانچہ دو سال قبل جب میں وہاں گیا، میئر تو چھٹی پر تھے، البتہ پرانے شہر کے میئر سے ملاقات ہوئی۔وہ زمین تو ہمیں نہ ملی لیکن دو سال بعد خدا تعالیٰ نے ہمیں شہر کے بہت اچھے علاقہ میں ایک بہت بڑی عمارت خریدنے کی توفیق عطا کر دی۔صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کی کافی رقم پاکستان میں بھی جمع ہو چکی ہے۔لیکن فارن ایکس چینج کی وقتوں کی وجہ سے وہاں سے رقم نہیں آسکتی۔اس لئے اس عمارت کے خریدنے کا سارا بار بیرونی ملکوں کی 665