تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 655 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 655

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم " اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جون 1980ء خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید سے اور آگے بڑھو خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جون 1980ء 1970ء میں مغربی افریقہ کے بعض ملکوں کا میں نے دورہ کیا۔وہاں مجھے اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ایک نئے پروگرام کا۔جماعت میں، میں نے اس کی تحریک کی۔ساری جماعت نے اس وقت بڑے پیار کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور 53 لاکھ روپیہ پیش کر دیا۔اب ان ملکوں کی سکیم کہ اتنے کالجز کھولے جائیں گے اور اتنے ہسپتال کھولے جائیں گے ، اس لحاظ سے تو 3 5 لاکھ روپے کوئی چیز نہیں ہیں۔وہاں کے جو مشنریز عیسائی ہسپتال ہیں، وہ دو، دو کروڑ روپیہ ایک، ایک ہسپتال پر خرچ کرنے والے ہیں۔لیکن خدا تعالی کو آپ کے پیسے کی تو ضرورت نہیں۔آپ کے دل میں جو اس کا پیار موجزن ہوتا ہے، اسے وہ پسند کرتا اور محبت کی نگاہ سے دیکھتا اور اسی کے مطابق وہ آپ سے سلوک کرتا ہے۔اس سال ” نصرت جہاں آگے بڑھو، نصرت جہاں میرے لئے ایک پیارا وجود بھی ہے۔کیونکہ میری دادی نصرت جہاں نے بچپن سے ہی مجھے پالا اور بڑی احسن رنگ میں تربیت کی۔مجھے وہ کچھ سکھایا کہ دنیا کی کوئی ماں نہیں، جس نے اپنے بچے کو وہ سکھایا ہو۔جس رنگ میں سکھایا، وہ بھی حسین تھا۔اللہ تعالی آپ کے درجات کو بہت بلند کرے۔لیکن معنوی لحاظ سے یہ بنتا تھا کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید سے اور آگے بڑھو۔53 لاکھ سے تو ہم جوں کی چال سے بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔لیکن خدا تعالیٰ کی نصرت نے اپنا یہ کرشمہ دکھایا کہ سال رواں کا ان ملکوں کا نصرت جہاں کا بجٹ چار کروڑ روپے کا ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 18 اگست 1981ء) 655