تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 651 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 651

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گیمبیا خود کو اس طرح تیار کریں کہ آنے والی صدی کا شایان شان استقبال کر سکیں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ گیمبیا منعقدہ 04 تا 106اپریل 1980ء ( حضور رحمہ اللہ کے پیغام کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے۔) " مجھے یہ معلوم کر کے بے حد خوشی ہوئی کہ گیمبیا جماعت اپنا چھٹا جلسہ سالانہ 04 تا 06 اپریل 80ء منعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس جلسہ اور اس میں شریک ہونے والوں کو اپنی برکات سے نوازے۔اس موقع پر میں آپ کی توجہ اس حقیقت کی طرف کرانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعتی زندگی کی دوسری صدی شروع ہونے میں صرف نو سال باقی ہیں۔جیسا کہ میں نے متعدد بار آپ کو بتایا ہے کہ ہماری زندگی کی دوسری صدی اسلام کے غلبہ کی صدی ہے۔ان نو سالوں میں ہمیں اپنے آپ کو اس طور پر تیار کرنا ہے کہ ہم آنے والی صدی کا شایان شان استقبال کر سکیں۔خدا تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنا سب کچھ اپنی راہ میں قربان کرنے کی جرات عطا فرمائے۔مجھے آپ بہت محبوب ہیں اور میں آپ کے لئے مسلسل دعائیں کرتا ہوں۔( خليفة المسيح الثالث ) ( مطبوعه روزنامه افضل کیم جولائی 1980ء) 651