تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 649 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 649

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسه یوم مسیح موعود جزائر نجی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں اسلام کی تعلیم کے مطابق گزاریں پیغام بر موقع جلسہ یوم مسیح موعود جزائر فجی منعقدہ 23 مارچ 1980ء ( حضور رحمہ اللہ کے انگریزی پیغام کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے۔) اس مبارک دن پر میں تمام ممبران جماعت احمدیہ کو یہ بات یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اس دن کے بعد نو سال گزرنے پر ہم اپنی جماعتی زندگی کے لحاظ سے دوسری صدی میں داخل ہو جائیں گے۔اور جیسا کہ میں نے اکثر آپ کو بتایا ہے کہ آپ کی زندگی کی دوسری صدی، اسلام کی فتح اور غلبہ کہ صدی ہے۔ہمیں اس کے شایان شان طریق پر بہترین تیاری کرنی چاہیے۔تا کہ تمام اقوام عالم اور تمام ممالک کے لوگ اسلام میں داخل ہوں تو ہم اس قابل ہوں کہ ان کے استاد اور راہنما بن سکیں۔اس غرض کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں اسلام کی تعلیم کے مطابق گزاریں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کام کے لئے جرات اور طاقت عطا کرے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے افضال اور برکات سے نوازے۔خليفة المسيح الثالث ( مطبوعہ روز الفضل 24 اپریل 1980 ء ) 649