تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 643 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 643

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 15 فروری 1980ء باشندوں کو آپ مسلمان بنالیں؟ میں نے کہا، نہیں۔میں یہ چاہتا ہوں کہ اسلام کا حسن کچھ اس طرح تمہارے سامنے پیش کروں کہ تم مجبور ہو جاؤ ، اسے قبول کرنے کے لئے سختی سے تو نہیں کرنا ہم نے۔خدا آپ کے اندر یہ اہلیت پیدا کر دے کہ اسلام کے حسن اور احسان کے جلوے دنیا آپ کی زندگیوں میں کچھ اس طرح دیکھے کہ وہ مجبور ہو جائے، اسلام کو قبول کرنے پر اور یہ گواہی دینے پر کہ اسلام اس قسم کا انسان، اس قسم کا مردہ، اس قسم کی عورت، اس قسم کا بڑا، اس قسم کا بچہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔اور اپنے ہی فائدہ کے لئے ، اپنے جسمانی فائدہ کے لئے بھی، اپنے ذہنی فائدہ کے لئے بھی، اپنے اخلاقی فائدہ کے لئے بھی اور خدا تعالٰی کی رحمتوں کو حاصل کرنے کے لئے روحانی فوائد کے لئے بھی وہ یہ سمجھیں کہ اسلام سے باہر وہ دولتیں اور رحمتیں ہمیں نہیں مل سکتیں ، وہ عزتیں اور رفعتیں ہم حاصل نہیں کر سکتے ، جو اسلام میں داخل ہو کے ہم کر سکتے ہیں۔اس لئے ہمیں داخل ہو جانا چاہیے۔آپ نے ایک نمونہ پیش کرنا ہے، دنیا کے سامنے۔آپ نے دنیا کو بتانا ہے کہ وہ کونسی راہ تھی، جس پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم آج بھی ہمیں نظر آ رہے ہیں۔وہ راہ جو سیدھی خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کی رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے والی ہے، اس کے لئے تیاری کریں۔تیاری کرنا شروع کر دیں۔ان نو سالوں میں یہ انقلاب عظیم جماعت احمدیہ کی زندگی میں بپا ہو جانا چاہیے۔تا کہ وہ اس سے بہت بڑا انقلاب عظیم جو نوع انسانی کی زندگی میں بپا ہونا ہے، اس کے سامان ہو جا ئیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔مطبوعه روزنامه الفضل 06 نومبر 1980ء) 643