تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 633
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 31 مارچ 1979ء احمدیت اسلام کے ادنی خادم کی حیثیت سے اپنے مشن میں کامیاب ہوگی ارشاد فرموده 31 مارچ 1979 ء بر موقع مجلس شوری وو پھر یہ ہے کہ یہ اعلان خدا تعالیٰ کی طرف سے کہ ساری دنیا میں ایک انقلاب بپا ہونے والا ہے۔میں آپ کو کچھ عرصے سے کہ رہا ہوں کہ جماعت احمدیہ کی اگلی صدی ، جس کو دس سال کے قریب رہ گئے ہیں، وہ غلبہ اسلام کی صدی ہے۔تو ساری دنیا میں اسلام پھیلے گا۔اور احمدیت جو ہے، وہ اسلام کے ادنی خادم کی حیثیت سے اپنے مشن میں اور مقصد میں کامیاب ہوگی۔تو خدا تعالیٰ نے اس چیز کا اعلان اس رنگ میں بھی کیا ہے کہ ساری دنیا ہماری مخالفت میں اکٹھی ہوگئی۔وہ جو ایک دوسرے کو کافر کہنے والے تھے، وہ ہماری مخالفت میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔اور میں تو یورپ کے پچھلے دورے میں اپنی پریس کانفرنسز میں عیسائیوں کو کہتا رہا ہوں۔میں نے کہاوہ اکیلی آواز تھی ، The whole world got united against him ساری دنیا اس کے خلاف اکٹھی ہوگئی۔لیکن یہ کہ ساری دنیا اکٹھی ہوئی ، ہمیشہ ہی مخالفت کرتی ہے۔لیکن بڑی ہی شدت اور زور پیدا ہوا ہے، اس مخالفت میں۔جس سے ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ خدا تعالیٰ کی نصرتوں کے جو سمندر ہیں، ان کے دروازے بھی ہمارے اوپر کھلنے والے ہیں۔اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ مخالفتوں کا زور ہو اور خدا تعالی خاموشی کے ساتھ بیٹھا ر ہے اور اپنے وعدوں کو پورا نہ کرے۔اور جس منصوبے کا اس نے اعلان کیا ہے کہ اس زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہی سب سے بلند ہو گا اور بنی نوع انسان آپ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے، اس منصوبے میں دنیا کی طاقتیں خدا کو نا کام کر دیں، یہ تو نہیں ہوسکتا۔اس کے متعلق بعد میں بھی میں آپ سے اس مشاورت میں تفصیلی گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔بہر حال میں یہ بتارہا ہوں کہ ذمہ واریاں ہماری بڑی ہیں اور غفلتوں کے دن اور کوتاہیوں کے دن اور سستیوں کے دن اور بدمزگیوں کے دن اور آپس میں چپقلش کے دن اور پیار و محبت سے زندگی نہ گزارنے کے دن ختم ہو گئے ہیں۔اب تو ہر ایک احمدی کو چاہئے کہ وہ ہر دوسرے احمدی سے پیار کرے۔اور ساری جماعت جو ہے، وہ شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے سے آگے بڑھتی چلی جائے۔اللہ تعالیٰ ہم کو اس کی توفیق عطا فرمائے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 30 مارچ تا یکم اپریل 1979ء) 633