تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 624 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 624

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم نے مجھ پر یہ اثر چھوڑا تھا کہ اچھے لوگ ہیں ، ملنسار ہیں، مسلمان سے تعصب نہیں رکھتے ، ہمیں دیکھ کے آ جاتے تھے، بڑے پیار سے باتیں کرتے تھے، وہاں سے قریباً چوبیس میل پر ایک چھوٹے سے گاؤں میں سات، آٹھ ہزار پونڈ پر وہ زمین مل گئی ہے، اچھی خاصی بڑی۔اس طرح ہے، تھوڑ اسا ایک شبہ سا بھی ہے، بڑی سڑک سے ایک چھوٹی سڑک نکلتی ہے، وہاں سے ایک فرلانگ کے اوپر سڑک تک یہ زمین ملتی ہے۔پانی ساتھ ہے، بجلی کا کھمبا ساتھ جارہا ہے، بہت اچھی جگہ ہے۔اور سب سے زیادہ اہم خوشخبری کی بات یہ ہے کہ وہاں کے لوگوں نے ہمیں اجازت دے دی ہے کہ بڑی خوشی سے یہاں مشن ہاؤس اور مسجد کو تعمیر کریں۔یہ بڑا متعصب کیتھولک ملک رہا ہے۔اب تو اللہ تعالیٰ نے وہاں یہ تبدیلی پیدا کی عظیم انقلاب میں سمجھتا ہوں، خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اس ملک میں پیدا کیا ہے کہ وہ سہولت ہوگئی۔باقی رہ گئی ، ہمارے پروگرام کے مطابق اور آپ کی اور میری خواہشوں کے مطابق ایک فرانس میں زمین ملنی چاہیے۔ایک اٹلی میں۔فرانس کی زمین کے لئے میں نے ایک شخص کو جو جنیوا میں رہتے ہیں، مقرر کیا تھا۔انہوں نے تین، چار ٹکڑے دیکھ لئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اگلے تین، چار مہینوں کے اندر اسی طرح آٹھ ، دس ہزار میں جو بہت سستی قیمت ہے، آٹھ ، دس ہزار پونڈ کوئی قیمت نہیں ہے، صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے لئے زمین خریدی جائے گی۔اٹلی میں بھی زمین خریدی جاسکتی ہے۔ویسے تو اللہ تعالٰی دیتا ہے ہمیں کسی کے محتاج نہیں، اپنوں کے بھی محتاج نہیں، اپنی ذات کے بھی محتاج نہیں ہم۔مولی بس۔ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ٹرا کسٹے میں رہتے ہیں۔یہ علاقہ ہے، جس کے قریب آسٹریا کی سرحدیں بھی ہیں اور یوگوسلاویہ کی سرحدیں بھی ہیں۔اور وہاں سے زیادہ دور ہنگری بھی نہیں۔اور اس علاقہ میں اگر ہمارا مشن ہو تو کئی ملکوں میں جو پرانے احمدی ہیں، ان سے ملاپ کی تجدید ہو سکتی ہے۔اور وہاں بھی اسی طرح ایک چھوٹے سے گاؤں میں کوئی چار کنال یا آٹھ کنال کا ٹکڑا آٹھ ، دس ہزار کا مجھے چاہیے محل نہیں بنانے ہم نے آج محل بنانے والے بناتے رہیں گے۔آج تو ہم اس بات میں خوش ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے ایسی مسجد بنا لیں ، جس کی چھت کھجور کے پتوں اور ٹہنیوں کی ہواور الحمد للہ کہ ہم نماز پڑھیں اور بارش ہو جائے تو ہماری ناک کو مٹی لگے اور بڑی خوشی اور بشاشت کے ساتھ ہم اپنے ہاتھ اور کپڑوں سے اس مٹی کو پونچھیں اور کہیں کہ وہ نشان، جو اس وقت اسلام نے دیکھا تھا، آج اسی کے اسوہ کے مطابق ہم نے بھی دیکھا لیا۔سپین میں بھی دیر اس واسطے ہوئی۔کرم الہی صاحب ظفر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ان کو میں نے بڑا سمجھایا ، شروع خلافت سے ہی کہ میڈرڈنگی جگہ، بد اخلاق جگہ، وہاں لوگ آتے ہیں لاکھوں کی تعداد میں 624