تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 623
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء of Islam حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اقتباسات کا چار مضامین پر (جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) ترجمہ اسی فنڈ سے شائع ہوا ہے اور بہت ساری رقم واپس بھی آگئی ہے۔وہ جماعتوں نے خرید لی ہے، وہاں کی۔اسی طرح اس فنڈ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی اس کا جو پہلے ترجمہ تھا، اس میں بعض نقائص تھے۔پھر میں نے محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب سے کہا کہ آپ مہربانی فرما کے اس کا از سر نو ترجمہ کریں۔پچھلے سال ان کو کہا تھا۔وہ ترجمہ بھی ہو گیا اور پچاس ہزار نسخے چھپ کے اور قریباً ساری پہنچ گئی ہوگی۔بہر حال چھپ چکی ہے۔وہ پہلے خیال تھا کہ اس کی قیمت ہوگی قریباً آٹھ روپے، اسلامی اصول کی فلاسفی۔پہلے یہ بھی ایک بات تھی کہ اس کا نام غلط لکھا گیا تھا۔یعنی ” Teaching of Islam۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو اس کا نام رکھا ہے، "The philosphy of Teaching of Islam۔اب اس کے نام کے ساتھ یہ ترجمہ آ گیا ہے، Revised Translation لیکن جب پچاس ہزار کا ہم نے آرڈر دیا تو جو قیمت انہوں نے بل بھیجا، اس کے لحاظ سے وہ 23 Penny (نئی اطلاع کے مطابق 21P خرچ آیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ قریباً پانچ روپے کی وہ کتاب پڑی۔اور ان لوگوں کے لئے تو جہاں وہ زیادہ تر تقسیم ہونی ہے، بہت ہی سستی ہے۔بلکہ بعض لوگ شاید کہیں کہ ضرورت سے زیادہ ستی ہے۔پھر ایک اور خوشی کی بات ہے۔ہمیں ایک نیا پھل بہت ہی میٹھا یہ ملا کہ تین ملک ہیں یورپ کے ڈنمارک، سویڈن اور ناروے، ڈنمارک میں مسجد پہلے بن گئی۔67ء میں، میں نے اس کا افتتاح کیا۔سویڈن میں گوٹن برگ میں مسجد مشن ہاؤس بنا۔75ء میں ، میں نے سنگ بنیا درکھا اور 76ء میں، میں نے جاکے اس کا افتتاح کیا۔اور اب پچھلے ہفتے ایک بہت بڑی عمارت چار کنال ناروے کے شہر اوسلو کے وسط میں بہت عمدہ علاقے میں تین منزلہ عمارت ہے۔(اور انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری جماعت کی ضرورتیں پوری کر کے دو خاندانوں کے رہنے کی گنجائش یعنی دو کوارٹر بھی نکل آئیں گے۔وہ خریدی گئی۔15 لاکھ کرونے (یہان کا سکہ ہے) میں۔یہ بہت اچھی جگہ ہے۔عین اس کے سامنے وہاں کے بادشاہ کا ایک پارک ہے۔بادشاہ کے نام پر موسوم۔اس کے دوسری طرف بادشاہ کا محل بھی ہے۔لیکن بہر حال سامنے کھلا پارک ہے۔اس کے سامنے سڑک ہے۔سڑک کے اس طرف وہ بڑا اچھا بنا ہوا مکان بڑی موٹی موٹی پتھر کی دیواریں۔سروے وغیرہ کروا کے انجینئر سے پھر وہ خریدا گیا۔یہ ٹی جگہ مل گئی۔سپین میں جہاں بڑی مشکل پیدا ہورہی تھی۔میں 70ء سے کوشش کر رہا تھا اور بڑی دعائیں کر رہا تھا۔آپ کو بھی شاید کئی دفعہ کہا۔اب اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ قرطبہ 70ء کے میرے دورے پر، جس 623