تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 622
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم میں نے صد سالہ جو بلی کا جب اعلان کیا، اس وقت جو میرے دماغ میں خیال تھا، اس کے مطابق اعلان کیا۔جب خدا تعالیٰ میرے فیصلہ کو ٹھکرا کے ردی کاغذ کی طرح پھاڑ کے پرے پھینک دے نا۔تو اتنی خوشی ہوتی ہے مجھے کہ کوئی حد نہیں۔اور میں بتاتا ہوں، کیوں خوشی ہوتی ہے؟ میرا اندازہ تھا اور بڑے ڈر ڈر کے میں نے اعلان کیا کہ دو کروڑ ، پچاس لاکھ رو پیدا گلے پندرہ سال میں جمع کر دے جماعت۔تا کہ ہم آنے والی غلبہ اسلام کی صدی کا شایان شان استقبال کر سکیں۔مگر جو وعدے ہوئے ، وہ نو کروڑ ، بانوے لاکھ کے۔یعنی قریبا دس کروڑ کے ہو گئے۔میں نے کہا تھا، ابھی دس سال رہتے ہیں۔اس زمانہ میں کہ پندرہ سال تک اڑھائی کروڑ جمع کر دو۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جو وصولی ہو چکی ہے، وہ قریباً دو کروڑ ، انیس لاکھ روپے کی۔یعنی قریباً قریباً اتنی ، جو میں نے سارے زمانہ کے لئے اعلان کیا تھا۔اس کا سارا کام جو ہے حساب وغیرہ رکھنا تحریکیں کرنا، بہت کم اس کے او پر خرچ کر رہے ہیں۔کوئی سیکریٹریٹ نہیں بنایا۔صد سالہ جو بلی نے جو تیاری کرنی تھی، استقبال کی اگلی صدی کی ، اس کے کئی کام میں نے اس وقت اعلان بھی کئے تھے۔کئی نئے مشن وغیرہ۔ایک تو جو ہمیں پھل ملا خدا کے فضل اور اس کی رحمت سے اس تحریک سے۔پہلا پھل تو سویڈن میں گوٹن برگ میں ایک نہایت خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر اس فنڈ سے کی گئی۔یہ ایک چوٹی پر ہے، گوٹن برگ کی۔اور قریباً سوائے اس کے کہ بعض حصے پہاڑوں کی اوٹ میں آئے ہوئے ہیں، باقی سارے شہر سے مسجد نظر آتی ہے۔رات کو دن کو بھی ) رات کی بجلیاں نظر آتی ہیں اور وہ سارا شہر اس مسجد سے نظر آتا ہے۔پھر جب یہ ایک جگہ بن گئی، جہاں خطبہ ہوتا تھا، جہاں لوگ اکٹھے ہوتے تھے، جہاں لائبریری ہوتی تھی، جہاں لوگوں نے آنا شروع کر دیا تو ایک سلسلہ بیعتوں کا شروع ہو گیا۔اور مختلف ممالک کے لوگوں نے گوٹن برگ کے مشن ہاؤس میں آکر جو صد سالہ جوبلی کے فنڈ سے اور اس منصوبہ کے ما تحت بنی تھی ، وہاں آ کے احمد بیت کو قبول کرنا شروع کیا اور قربانیاں دینی شروع کیں۔اسی منصوبہ کے ماتحت گزشتہ برس عالمی کسر صلیب کا نفرنس لندن میں منعقد کی گئی۔جس کے اوپر میرے لڑکے انس نے (اسی جلسہ سالانہ میں ) تقریر بھی کی ہے۔جنہوں نے سنی ہوگی ، ان کو پتہ لگا ہوگا کہ کس قدر وسیع اثرات کی ، وہ حامل بنی۔اور اسی طرح لندن مشن میں اس منصوبہ کے خرچ پر کتاب Truth about the cruxification صلیب مسیح کی حقیقت اور صداقت اس واقعہ میں کیا ہے؟ چھپی۔کانفرنس میں جو پیپر پڑھے گئے تھے، وہ کتابی شکل میں شائع ہوئے اور ساری دنیا میں وہ پھیلے۔اور دوسری کتاب Essence 622