تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 610 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 610

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ نا یجیر یا تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا، نہ کند ہوگا، جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید ، جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔چونکہ یہ پیشگوئی تھی ، اس لئے مذہبی دنیا میں ایک مکمل تبدیلی پیدا ہوئی۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ براعظم افریقہ بجائے عیسائیت کی گود میں جانے کے بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آرہا ہے، ہندو پاکستان میں عیسائی مناد ایک عام احمدی نوجوان سے بھی بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں۔عیسائیت کا جھنڈا خانہ کعبہ پر لہرانے کا خواب نہ شرمندہ تعبیر ہوا اور نہ آئندہ ہوگا۔ان پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے نشانات روز بروز واضح ہورہے ہیں۔اسلام کے دیگر مذاہب پر غالب آنے کے دن پہلے سے بہت نزدیک ہیں۔مگر اس کے نتیجہ میں آپ کے کندھوں پر بھی ایک عظیم ذمہ داری ہے۔ہمیں اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو غلبہ اسلام کی صدی کے لئے تیار کرنا چاہیے۔ہمیں پوری عاجزی کے ساتھ اس کا استقبال کرنا ہوگا۔اور خدائے قادر مطلق کے حضور شکر و سپاس کے جذبہ کے ساتھ سجدہ ریز ہونا چاہئے۔ہمیں پہلے سے کہیں بڑھ کر اپنی زندگیاں اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنی چاہیں۔ہمیں اپنی اولادوں کی قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔تا کہ جب غلبہ اسلام کی صدی میں لوگ جوق در جوق شامل ہوں، ہم ان کے استاد اور صحیح راہنما بن کر خدمت بجالا سکیں۔اس بناء پر میں تم سے یہ بار بار کہتا ہوں کہ آپ قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب، جو کہ قرآن کریم کی ہی تفسیر ہیں، کا مطالعہ کریں۔تا کہ آپ صحیح اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہو سکیں اور اپنی زندگیاں اس کے مطابق بسر کر سکیں۔مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں اور روزانہ تمہارے لئے دعا کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ آپ کو اور آپ کے بچوں کو اپنی برکات سے نوازے اور آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو اس دنیا اور اگلی دنیا کی بہترین نعماء سے نوازے۔آمین۔610 مطبوعه روزنامه الفضل 26 جنوری 1980ء)