تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 609
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسه سالانه نا بجیر یا ہمیں خود کو اور اپنی اولا دوں کو غلبہ اسلام کی صدی کے لئے تیار کرنا چاہیے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ نائیجیریا منعقدہ 23 تا25 دسمبر 1979ء ( حضور رحمہ اللہ کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے۔) مجھے یہ جان کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ 23,24,25 دسمبر کو اپنی سالانہ کا نفرنس منعقد کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ اس کانفرنس اور اس میں حصہ لینے والوں کو اپنی برکات سے نوازے۔اور اسے نائیجیریا اور اس کے ہمسایہ ممالک میں اسلام کے پھیلنے کا موجب بنائے۔آمین اس موقع پر میں آپ کی توجہ اس روحانی انقلاب کی طرف دلانا چاہتا ہوں ، جوسید نا حضرت مسیح موعود اور مہدی علیہ السلام نے اس دنیا میں برپا کیا۔آپ کی بعثت کے وقت اسلام اور مسلمان انتہائی کسمپرسی اور تنزل کی حالت میں سے گزر رہے تھے۔مسلمان غریب اور جاہل تھے، ان کی سیاسی طاقت اور اثر ونفوذ ختم ہو چکا تھا۔ان کا دیوالیہ نکل چکا تھا اور وہ انتہائی مایوسی کا شکار تھے۔ان کے اندر یہ جذ بہ ختم ہو چکا تھا کہ وہ ترقی کریں اور دنیا میں زندہ اقوام کے ساتھ شامل ہوں۔اسلام پر تمام اطراف سے حملے ہور ہے تھے اور اس کا دفاع کرنے والا کوئی نہ تھا۔دشمنان اسلام میں سے عیسائیت بہت سخت اور تیر تھی۔عیسائی مناد تمام ممالک میں جا کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شدید طور پر حملہ آور تھے۔عیسائیوں کی سیاسی طاقت اور دولت ان کی پشت پناہ تھی۔عیسائیت اپنی فتح کے متعلق اس قدر پر امید تھی کہ ان کے منادوں نے یہ دعوی کر دیا کہ 1۔براعظم افریقہ ان کی گود میں ہے۔2۔برصغیر ہند میں کوئی ایک بھی مسلمان باقی نہ رہے گا۔3 وقت آچکا ہے کہ کعبہ پر عیسائیت کا جھنڈا بلند کر دیا جائے۔ان تمام دعاوی کے خلاف صرف مسیح موعود اور ان کے چند غریب پیروکار تھے۔ان کے پاس کوئی پیسہ، کوئی طاقت اور کوئی سیاسی نفوذ نہ تھا مگر خدا، جورب العالمین ہے، وہ اس کا مددگار تھا۔اور اس خدا نے اس کو بتایا کہ اسلام کی فتح کے دن قریب ہیں اور خدا سے علم پا کر اس نے یہ دعوی کیا کہ:۔609